اسلام آباد: جامعۃ المرتضی میں مرکزی مجلس شہادت علی ابن ابی طالب ؑ وتابوت مولائے کائنات (برائے خواتین )

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد۔۔۔ عالمی ایام عزاء حسب فرمان سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی (رح) و تجدید اعلان سربراہ TNFJ آغا سید حسین مقدسی (مرکز تشیع ہیڈکوارٹر علی مسجد ) بسلسلہ شہادت مولائے کائنات امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام، ام البنین ڈبلیوایف،گرل گائیڈز، سکینہ جنریشن اور انجمن دختران اسلام(رجسٹرڈ ) کے زیراہتمام متولیات جامعةالمرتضی دختران قائد ملت جعفریہ آقای موسوی کی جانب سے مرکزی امامباگاہ جامعة المرتضیٰ ؑ جی نائن فوراسلام آبادمیں سالانہ مجلس تابوت امیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام 21 رمضان بروز ہفتہ ٹھیک 8:00 بجےصبح منعقد ہو گی۔ جس سے مفکرہ اسلام خطیبہ آل نبی سیدہ بنت علی موسوی خطاب فرمائیں گی.
جبکہ مرثیہ خوانی سیدة الذاکرات ذاکرہ طاہرہ بلقیس بخاری ، ذاکرہ صائمہ سدرہ نقوی، نادیہ زہراء کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.