
10فروری نہ ہوتی تو پاکستان کو لبنان لیبیا اور شام بنا دیا جاتا، علامہ باقر نقوی کا ملتان میں خطاب
ملتان ( ولایت نیوز ) اگر10فروری 1984کو ملت جعفریہ کو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت نصیب نہ ہوتی تو دشمنان اسلام و پاکستان وطن عزیز کو لبنان لیبیا اور شام کی طرح تفرقے کی آگ میں جھلسانے میں کامیاب ہو جاتے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ممتاز آباد میں یوم تجدید عہد مرکزیت کے موقع پر عمائدین تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ باقر نقوی نے کہا کہ آقای موسوی نے صرف شیعہ حقوق کا تحفظ نہیں کیا بلکہ شیعہ سنی وحدت و اخوت کو بھی بچایا۔
تقریب سے انجینئر قمر حسنین نقوی ، سید محتشم نقوی اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کیا۔