سیاسی ہنگام و مفاداتی رسہ کشی خطرات کا باعث بن سکتی ہے، تلہ گنگ میں جشن غازی عباس علمدارؑ سے سربراہ ٹی این ایف جے کا خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

وطن عزیز میں سیاسی ہنگام و مفادات کی رسہ کشی داخلی و خارجی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ علامہ آغا حسین مقدسی
گذشتہ 75 سالہ سے جناح اور اقبال کا پاکستان مجروح ہو رہا ہے، بانیان پاکستان کے نظریے کو لہولہان کیا گیا
”ہر کہ آمد عمارت نوساخت” کے مصداق حکمرانوں نے مملکت کی بنیادیں تک ہلا دیں مگر سیاسی پختگی اور فراست کے کہیں کوئی آثار نظر نہیں آرہے،
 وطن و اہلِ وطن کو مزید تختہ ستم بجانے کے بجائے مفاہمت، عفو و درگزر، وسعت قلبی کیساتھ ساتھ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جاییں
 حضرت عباس علمدار کی وفا شعاری، اطاعت امام اور جرات وشجاعت کو مشعلِ راہ بنا کر ملک کو بے یقینی کے اندھیروں سے نکالا جا سکتا ہے۔
سیاستدانوں کے فہم و بصیرت اورملک و قوم سے اخلاص و محبت کا امتحان شروع ہو چکا ہے،تلہ گنگ میں جشن غازی عباس علمدار سے سربراہ ٹی این ایف جے کا خطاب۔

تلہ گنگ(ولایت نیوز)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ وطن عزیز میں سیاسی ہنگام و مفادات کی رسہ کشی داخلی و خارجی خطرات کا باعث بن سکتی ہے،سیاستدانوں کے فہم و بصیرت اور ملک و قوم سے اخلاص اور محبت کا امتحان شروع ہو چکا ہے، گذشتہ 75 سالہ سے جناح اور اقبال کا پاکستان مجروح ہو رہا ہے، بانیان پاکستان کے نظریے کو لہولہان کیا گیا ”ہر کہ آمد عمارت نوساخت” کے مصداق حکمرانوں نے مملکت کی بنیادیں تک ہلا دیں مگر سیاسی پختگی اور فراست کے کہیں کوئی آثار نظر نہیں آرہے، وطن و اہلِ وطن کو مزید تختہ ستم بجانے کے بجائے مفاہمت، عفو و درگزر، وسعت قلبی کیساتھ ساتھ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جاییں، حضرت عباس علمدار کی وفا شعاری، اطاعت امام اور جرات وشجاعت کو مشعلِ راہ بنا کر ملک کو بے یقینی کے اندھیروں سے نکالا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹی این ایف جے ضلع تلاگنگ کے صدرسیداسدحسین شاہ کی میزبانی میں امام بارگاہ جاگیر علی اکبر چکوال روڈ تلہ گنگ میں عظیم الشان جشن میلاد عباس علمدار علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ قائد اعظم کے احسانات کا بدلہ ان کے نظریات و افکار کا احیاء کے سوا کچھ اور نہیں ہوسکتا اسی عظیم اور مقدس مشن کے لیے ٹی این ایف جے نے جدوجہد کی اور نظریہ اساسی کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے محبت کا جو عملی درس قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے دیا کسی اور نے نہیں دیا، آمر وڈکٹیٹر سے ٹکرا کر بھی کلمہ حق منوایا تو فقط آقائے موسوی نے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو تائید معصومین ہے اور خاص لطف و کرم حضرت عباس علمدار بھی شامل حال ہے۔ علامہ مقدسی نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ پرچم عباس علمدار کی آب و تاب کی بقاء کے لیے پاکیزہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔قبل ازیں آقائے مقدسی کا شاندار استقبال کیا گیا، مختار فورس ضلع تلہ گنگ کے رضاکاروں نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے جشن میں ذاکر یاسر غفار کوثر، ذاکر ذیشان عالم، ذاکر منتظر مہدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اختتام جشن ملک و قوم اور عساکر پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.