ہم محب الوطن پاکستانی ہیں غیر ملکی فنڈز پر نظریات کا پرچار نہیں کرتے ! صدر ٹی این ایف جے سید ساجد کاظمی ؛ باغ آزاد کشمیر میں یوم تجدید عہد مرکزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

باغ آزاد کشمیر ( ولایت نیوز) آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور بلخصوص باغ میں ضلع ہیڈکوارٹر کے مقام پر 10 فروری 1984 کی یاد میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفیؒ سے کیے ہوۓ عہد سے تجدید کرنے کے لیے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام چالیسواں "یوم تجدید عہد مرکزیت” پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت کمانڈر مختار فورس آزاد کشمیر غلام حر انصاری صاحب مہمان خصوصی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر سید ساجد حسین کاظمی صاحب نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کنوینیر اسد علی خان نے سرانجام دیے پروگرام میں اپنے محبوب قائد سے محبت رکھنے والے تحریک کے شعبہ جات مختار فورس ، مختار آرگنائزیشن ، مختار ایس او، ابراہیم اسکاوٹس کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس کا آغاز سید واجد کاظمی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور ابتدائی کلمات سے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر مرکزی سیکرٹری اطلاعت سید واجد جعفری صاحب نے روشنی ڈالی ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید عمران حسین سبزواری صاحب نے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہمارا ملک آج ایٹمی طاقت ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہوا کہ 1965 میں جب وطن عزیز پر حملہ ہوا تو اسوقت دفاع کیا گیا اگر حملہ کے وقت دفاع نہ کیا جاتا تو آج یہ ایٹمی طاقت نہ ہوتا اسی طرح آج ولایت اور عزاداری کے فروغ کے لیے بہت سے ادارے موجود ہیں لیکن جب ان ںظریات پہ حملہ ہوا تو اسوقت دفاع تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے نا کیا ہوتا تو آج بھی کوئی ادارہ نا ہوتا قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی 38 سالہ قیادت اور انکے سانحہ ارتحال کے بعد سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی صاحب کی دو سالہ امانت و دیانت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

صدارتی خطاب کرتے ہوۓ غلام حر انصاری صاحب نے تنظیم کو مستحکم کرنے اور جذبہ ایمانی سے کام کرنے پر زور دیا ۔

تجدید عہد سے اختتامی خطاب کرتے ہوۓ صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر سید ساجد حسین کاظمی صاحب نے کہا کہ ہم محب الوطن پاکستانی ہیں کسی غیر ملکی فنڈز پر نظریات کا پرچار نہیں کرتے بیرونی فنڈ لیکر امن کی فضاؤں میں زہر گھولنے والوں کی سرکوبی کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں پر ہم بھی نظر رکھے ہوۓ ہیں کالعدم تنظیمیں دشمن کی آلہ کار ہیں سیکیورٹی ادارے اور حکومت وقت بھی ملک اور امن دشمنوں کی سرکوبی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ تحریک حریت کے بیس کیمپ آزاد کشمیر کو شدت پسند گروہوں سے پاک کرنا ہر محب وطن شہری اور قومی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس سے علاوہ ازیں خطاب کرتے ہوۓ عہد کیا کہ جس طرح قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی قیادت میں تحریک سے وابستگی رکھی گئی ویسے ہی سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی صاحب کے ساتھ نبھائیں گے اجلاس سے سید قمر عباس سبزواری صدر مختار آرگنائزیشن آزاد کشمیر ، ندیم جعفری اکرام کاظمی سید زاہد حسین کاظمی، عامر عباس باگن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اختتام پر دعا کے لنگرتقسیم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.