سندھ کے شہر شہر یوم تجدید عہد مرکزیت کی تقاریب ؛ درس موسویؒ کا عَلَم سربلند رکھنے کا عزم

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر10فروری 2024ء کو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کے مسند قیادت پر فائزز ہونے کے چالیس سال مکمل ہونے پر یوم تجدید عہد مرکزیت جوش جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر تمام شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں یوم تجدید عہد مرکزیت کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ زیدی آل قاسم نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا نقش زندگی قوم کی سرفرازی کا جادہ منزل ہے آقای موسویؒ کے درس کا عَلَم ہمیشہ سربلند رکھیں گے ۔ تقریب سے سید بدر علی ترمذی ڈویژنل صدر، ثقلین حیدر جمیل اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

لاڑکانہ میں یوم تجدید عہد مرکزیت کی تقریب سے پرویز علی سانگی ، فہیم احمد شیخ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

تحریک نفاذ فقہء جعفریہ ضلع حیدرآباد کی طرف سے یوم تجدید عہد وفا کے سلسلے میں قصر عباس مرکزی امام بارگاھ شمائلہ ممتاز کالونی حیدرآباد میں کیک کاٹا گیا۔ اس تقریب میں ٹی این ایف جے سندھ کے صوبائی نائب صدر زوار صائم جعفری ، مختار آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے صدر بلال جمالی، ڈویژنل صدر مخدوم قادر کربلائی ، ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری مرزا مھدی کربلائی ، ضلعی نائب صدر بابر لاشاری ، مختار فورس حیدرآباد کے کمانڈر زبیر سومرو ، ڈپٹی کمانڈر بابر کیریو اور دیگر نے شرکت کی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاھ موسوی النجفی سرکار سے تادم مرگ تجدید عھد کا وعدہ دھرایا گیا۔

شکار پور میں یوم تجدید عہد مرکزیت کی تقریب سے صوبائی سیکرٹری جنرل علی رضا پنہوار اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سجاول ، سکھر ، کوٹ دیجی ، خیر پور میرس ، میر پور خاص میں بھی یوم تجدید عہد مرکزیت کی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں 10فروی کے دن کو ملت جعفریہ کیلئے احسان عظیم قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.