یوم انہدام جنت البقیع کا مرکزی احتجاجی ماتمی جلوس آج امامبارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہو گا

ولایت نیوز شیئر کریں

یوم انہدام جنت البقیع کا مرکزی احتجاجی ماتمی جلوس آج امامبارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہو گا
تمام مکاتب فکر مزارات قدسیہ کی تاراجی کیخلاف پر امن احتجاج میں شامل ہو کر اجر رسالت ادا کریں۔ زوار ابوذر چوہان

راولپنڈی( ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کے اعلان کے مطابق قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جمعرات 8شوال کو پنجاب کے دیگر اضلا ع کی طرح راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں ماتمی احتجاجی ریلیاں اور پر امن مظاہرے ہو نگے،راولپنڈی کا مرکزی احتجاجی ماتمی جلوس امامبارگاہ ناصر العزاء نزد وارث خان میٹر و بس سٹاپ مری روڈ سے 4:00بجے شام برآمد ہوگا جسکی کی قیادت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، دانشور، ذاکرین، واعظین، ماتمی سالار اور ٹی این ایف جے کے مرکز ی عمائدین کرینگے۔

احتجاجی ماتمی جلوس براستہ مری روڈ کمیٹی چو ک اقبال روڈ سے گزر کرامامبارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹی این ایف جے ضلع راولپنڈی کا انتظامی اجلاس ضلعی صدر زوار ابوذر چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی کے مرکزی ماتمی احتجاجی جلوس سمیت ضلع کی تمام تحصیلوں میں ہونے والے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابوذر چوہان نے واضح کیا کہ شعائر الٰہی کی حرمت شرط ایمانی ہے لہذا تمام اہل وطن پر لازم ہے کہ وہ 8شوال کو پر امن احتجاج میں شریک ہو کر اجر رسالت ادا کریں۔جلوس سے قبل مجلس عزا منعقد ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.