اسلام آباد: یوم انہدام جنت البقیع کی مرکزی ماتمی احتجاجی ریلی دربار سخی محمود بادشاہ سے برآمد ہو گی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد: یوم انہدام جنت البقیع کی مرکزی ماتمی احتجاجی ریلی دربار سخی محمود بادشاہ سے برآمد ہو گی
اہل اسلام مقامات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے احتجاجی پروگراموں میں شریک ہو کر بارگاہ رسالت میں سرخرو ہوں۔علامہ امامی

اسلام آباد (ولایت نیوز ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیر یوم انہدا م جنت البقیع کے موقع پر 8شوال جمعرات کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مرکزی ماتمی احتجاجی ریلی حضرت بری امام کے والد بزگوار سخی محمود بادشاہ کاظمی المشہدی کے دربار نزد آبپارہ سے 11بجے د ن نکالی جائے گی جسکی قیادت تحریک کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری،فیڈرل کیپٹیل اسلام آبادکے صدرعلامہ بشارت حسین امامی، جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی راجہ کے علاوہ علمائے کرام اور مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کرینگے۔احتجاجی ماتمی ریلی آبپار ہ چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر لے گی جہاں مختلف علماء اور اکابرین خطاب کرینگے اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا۔مختلف ماتمی دستے نوحہ خوانی و ماتمداری کرینگے۔

بعد ازاں ماتمی احتجاجی ریلی واپس دربار سخی محمود باد شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔قبل ازیں صبح 9بجے دربار شریف میں مجلس عزا سے مختلف مکاتب فکر علماء اور دانشور خطاب کرینگے۔ علامہ بشارت امامی نے ضلعی دفتر اسلام آباد میں انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء، دانشوروں اور ماتمی تنظیموں کو پروگرام میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ مقامات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے احتجاجی پروگراموں میں شریک ہو کر بارگاہ رسالت میں سرخرو ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.