عریضوں کی خصوصی کشتی ، مشعل بردار جلوس ، اہلسنت نعت خوانوں کی منقبتیں ؛ راول ڈیم یوم عدل کے مرکزی جشن امام زمانہ جھلکیاں
راول ڈیم پر کئی دہائیوں سے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا جشن امام زمانہ ؑ یوم عدل کا مرکزی پروگرام ہر سال کی طرح اس بار بھی اپنے اندر مختلف تقریبات کی کہکشاں سمیٹے ہوئے تھا۔
- پروگرام کے چیف آرگنائزر ذوالفقار علی راجہ نے پروگرام کیلئے مثالی انتظامات کر رکھے تھے ۔
- ایک پنڈال میں اعمال نیمہ شعبان ادا کئے جارہے تھے تو ایک پنڈال عریضہ لکھنے والوں کو مرکز بنا ہوا تھا ۔مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے حاجت مندوں کیلئے آٹے کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ عمار نقوی و حیدر بخاری نے مسلسل عریضہ کیمپ کے انتظامات سنبھالے رکھے۔
- عریضوں کی اشاعت ام البنین ڈبلیو ایف کی جانب سے کی گئی تھی۔
- ہر فرد اپنی عرضی وقت کے امامؑ کو لکھنے میں مگن تھا
- خواتین کیلئے علیحدہ پنڈال لگایا گیا تھا جس کے انتظامات ام البنین ڈبلیو ایف نے سنبھال رکھے تھے ۔
- تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ کو ایک مشعل بردار جلوس کے ہمراہ پنڈال میں لایا گیا جس کی قیادت سید مصیب عباس بخاری مجاہد نقوی ہیئے طلبائے اسلامیہ کے عقیل کاظمی کررہے تھے
- مرکزی ماتمی حیدری دائرہ اور ماتمی سنگت مسافرہ شام کے نوحہ خوانوں کی منقبتوں نے پنڈال میں سماں باندھ دیا۔
- لنگر کے انتظامات سید قدیر شاہ، راجہ اسد عباس اور راجہ عمران محمود کے سپرد تھے جہاں رات بھر لنگر تقسیم کیا جاتا رہا۔
- مختار آرگنائزیشن کے ثمر الحسن کی جانب سے بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پنڈال سے باہر کھڑے لوگ جشن سے مستفید ہورہے تھے ۔
- جشن کی سیکیورٹی کی نگرانی مختار فورس والنٹیئرز کے سید نزاکت حسین کاظمی کی 360 رکنی ٹیم کے سپرد تھی پولیس اور عسکری اداروں کی جانب سے بھی سیکیورٹی انتظامت کئے گئے تھے ۔
- ملک کی مرکزی ماتمی تنظیم مرکزی ماتمی حیدری دائرہ کے چیئرمین ملک علی رضا کی جانب سے جشن کیلئے 110 پونڈ کا کیک تیار کیا گیا تھا۔
- جشن کی نظامت سید قاسم الحسینی کررہے تھے ۔
- جشن میں معروف اہل سنت نعت خواں راجہ مجاہد برادران جب ہدیہ عقیدت پیش کرنے آئے تو پورا پنڈال نعروں سے گونجنے لگا دف کی گونج پر انہوں نے اپنے روایتی انداز میں قصائد پڑھے ۔
- تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری اطلاعات علامہ قمر حیدر زیدی اپنے مخصوص انداز میں نیمہ شعبان کی قرار داد منظور کروائی ۔
- تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے عریضوں کی سپردگی کیلئے خصوصی کشتی کا پلیٹ فارم تیار کیا گیا تھا ۔
- سحری کے قریب تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل علامہ بشارت امامی کی سرکردگی میں ہزاروں حاجتمند راول جھیل کے کنارے پہنچے جہاں امام کے نائب حسین بن روح نوبختی کو مخاطب کرکے عریضہ جات سپرد آب کئے گئے ۔
- جب علامہ بشارت امامی پانی کے بیچ کھڑے دعا کروا رہے تھے ۔ انہوں نے کربلا و شام سے لیکر چودہ سو سال سے جاری مصائب کے سفر کا اس پردرد انداز میں واسطہ دیا کہ ان گنت آنکھوں سے اشک جاری تھے ۔
- علامہ بشارت امامی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کے کارناموں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر ذاکر مطیع الحسن کاظمی نے زبردست قصیدہ خوانی کی ۔
- راول ڈیم پر کے وسیع ساحل پر جا بجا ٹولیوں میں بیٹھے محبان آل محمد ص قصائد پڑھ رہے تھے ۔
- کم سن بچے امام زمانہ علیہ السلام کیلئے خصوصی کارڈ پانی میں بہاتے عقیدت و محبت کی بے مثل تصویر بنے ہوئے تھے ۔
- جشن کے آخر میں ذوالفقار علی راجہ نے تمام شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔