امام کاظمؑ کے مزار پر عَلَم تبدیل، کروڑوں عزادار تاریخی عزاداری کیلئے کاظمین کی جانب رواں دواں

ولایت نیوز شیئر کریں

کاظمین ، بغداد(ولایت نیوز) عزائے باب الحوائج موسی ابن جعفر الکاظم علیہ السلام کے موسم کا آغاز ہوگیا۔ کاظمین میں اسیر بغداد کے مزار پر سیاہ علم لہرا دیا گیا۔

اس عزائی تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عراق کے مشہور سوزخوانوں نے مصائب امام موسی کاظم ؑ بیان کئے۔

دوسری جانب عراق کے تمام شہروں سے کروڑوں عزادار امام موسی کاظم ؑ کی شہادت کا پرسہ دینے کاظمین کی جانب عازم سفر ہو چکے ہیں ۔

امام موسی کاظم علیہ السلام کے مزار پر پجیس رجب کو ہونے والی مراسم عزا کا اجتماع دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں شامل ہے ۔

جس امام کی میت پر ظالم عباسی حکمران نے مزدوروں سے پل بغداد پر پھنکوا دیا آج اس اسیر امام کی لازوال فتح کو خراج پیش کرنے کروڑوں عزادار دجلہ کے مغربی کنارے پر بغداد کے شمالی علاقے کاظمیہ کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ ظالم حکمرانوں کا کوئی نام لیوا نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.