مرکزیت کو مضبوط کیا جائے!آئینی حقوق قوم کی دہلیز پر پہنچا کر دم لیں گے ، علامہ حسین مقدسی کا گوجرانوالہ کے عہدیداران سے خطاب
وزیر آباد( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ گجرات و گوجرانوالہ کے عہدیداران کا اہم اجلاس وزیر آباد میں مخدوم عمران بخاری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزیت کا تحفظ قائد ملت جعفریہ آقای موسویؒ کی وصیت اور نصیحت ہے جس پر کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے ۔
علامہ حسین مقدسی نے عہدیداران کو باور کرایا کہ قوم مرکزیت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو مظبوط کرے تو ہمارا یہ چیلنج ہے کہ ماتمی عزاداروں کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچا کر دم لیں گے۔
علامہ حسین مقدسی نے حسینی محاذ ایجی ٹیشن سمیت آزمائش کے ہر مرحلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کے موالیان حیدر کرار کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس سے فخر المناظرین علامہ اظہر عباس حیدری، علامہ ابوالحسن حیدری آف گجرات ، مولانا علی رضا زیدی آف شیخوپورہ ، چوہدری لال خان کھٹانہ ، مخدوم رفاقت شمسی ف وزیر آباد ، چوہدری احسان دیال آف سیالکوٹ اور دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔










