یوم شہادت صادق آل محمدؐ ، جامعۃ المرتضی میں مجلس عزا و برآمدگی تابوت

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمی عشرہ صادق آل محمد ؐ کے سلسلے میں ام البنین ڈبلیو ایف اور سکینہ جنریشن و انجمن دختران اسلام کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں عشرہ صادق آل محمد ؐکی مناسبت سے تابوت صادق آل ؑ محمدؐ برآمدہواجس میں کثیرخواتین نے شرکت کی اورپرسہ داری کی۔

اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ کرن عابدی نے عالمی امن کے قیام کیلئے سیرتِ امام جعفر صادق علیہ السلام کی عملی پیروی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مقدس ماحول میں آنکھیں کھولیں اور امام محمد باقر علیہ السلام جیسے شفیق و معصوم باپ کی آغوش میں پرورش پائی،وحی کی منزل آپ ؑ کا مکان اور عصمت کی آغوش آپ ؑ کا گہوارہ تربیت تھی،آیہ تطہیر آپ ؑ کے کردار کی ضامن اور معدنِ رسالت ؑ آپ ؑ کی شرافت و نجابت کاشاہدتھا۔

انہوں نے کہاکہ امام جعفر ؑ صادق نے پرچم صداقت کو بلند کیا،آپکی سیرت مشعل نورہے۔انہوں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور دیگر مشاہیر کے روضہ ہائے مبارک ازسرنوتعمیر کرکے اُن کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا اور مسلم ممالک پر زوردیا گیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔مجلس سے ذاکرہ ملائکہ غفار،ذاکرہ رداارشادنقوی، پروفیسرانجم نگہت اودیگرنے بھی خطاب کیا۔اختتام مجلس تابوت صادق آل محمد ؐ برآمدہوا اور ماتمداری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.