مشاہیر دین کی عزت و حرمت کو یقینی بنایاجائے مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ،مختار فورس والنٹیئرز

ولایت نیوز شیئر کریں

مصائب سے نجات کیلئے مشاہیر دین کی عزت و حرمت کو یقینی بنایاجائے۔مختار فورس والنٹیئرز
ارض مقدس پاکستان کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کی معاونت کیلئے اپنی جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راجہ بشارت امامی
وطن عزپاکستان کی عزت و احترام پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگا۔ چوہدری ابوبیدار ،حضرت مختارؒکا سرفروشانہ کردار باعث افتخار ہے۔ سیدعلی اجود نقوی
مملکت خداداد پاکستان نعمت عظمیٰ ہے کوئی طاقت اسے نہیں مٹا سکتی”یوم مختار آل محمدؐ“ کی مجلس سے علامہ سیدقمرزیدی، حسن کاظمی، ابوذیشان نقوی کاخطاب

راولپنڈ ی (ولایت نیوز ) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسویؒ کے قائم کردہ حضرت مختارثقفی ؒ کی شہادت کی مناسبت سے ملک کے دیگر شہروں کی طر ح راولپنڈی میں بھی یوم مختارِ آل محمدؐ کے موقع پر مجالس عزا اور ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوئے۔اس موقع پرایم ایف وی کے رہنماؤں، علمائے کرام نے اس عہدکااعادہ کیاکہ دفاع وطن، مذہبی جلوسوں مجالس، دینی پروگراموں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے پر خلوص جد و جہد جاری رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر ریجن کی مرکزی مجلس عزا مختارفور س (Voulteers)راولپنڈی کے زیراہتمام علی ؑ مسجد میں منعقدہوئی۔ چیئر مین نگران کونسل چوہدری ابوبیدار علی، سپریم کمانڈر علی اجود نقوی، ڈپٹی سپریم کمانڈر تبیان عباس، سیکرٹری جنر ل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی، اور دیگر مرکزی عمائدین مہمانان خصوصی تھے۔مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ تاریخ انسانی میں ایسی مثال بہت کم ملے گی کہ جس طرح اظہار محبت حضرت مختار ثقفی علیہ الرحمہ نے کرکے اجر رسالت ادا کیا۔

انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ مختار نے جو کام کیاتاریخ میں وہ کوئی اور نہیں کر سکامختار نے اسلام اور وارثان اسلام و قرآن کو روشن کیا۔مختارفورس کے نگران کونسل کے چیئرمین چوہدری ابوبیدارعلی نے کہاکہ مختارؑنے ان سیاہ مظالم کو جنہیں سن کر عالم انسانیت شرما جائے کا انتقام لیا اور اپنے نصب العین کا تعین یہ کہہ کر کیا میں قرآن و اہل بیت کے مطابق عمل کر رہا ہوں میرا مقصد مظلومین و مستضعفین کی مدد و نصرت کرنا ہے۔ انہوں نے کہاک حضرت مختار ابن ابو عبیدہ ثقفی کی عظمت کیلئے صرف یہی دلیل کافی ہے کہ آپ نے قاتلان نواسہ رسول ؐ سے انتقام لیا۔۔

سپریم کمانڈ سردار علی اجود نقوی نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وطن عزپاکستان کی عزت و احترام پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگاقوم عساکرپاکستان کی پشت کھڑی ہے، پوری قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے، قوم وطن کی آن پر جان قربانی کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے عساکرپاکستان کے سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ حضرت مختارکا سرفروشانہ کردار مظلوم ومحروم انسانیت کیلئے باعث حوصلہ و افتخار ہے ان کے یوم شہادت پر اس عہد کا اعادہ کیاکہ مایوسیوں میں امید کی روشنی بکھیرتے ’یالثارات الحسینؑ‘ کے پرچم تلے انسانیت کی خدمت اور مادروطن کو آفتوں مصیبتوں کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے بقول آج بھی مختار ثقفی کی للکار یا ثارۃ الحسین ؑ لبیک یا حسین ؑ کے عظیم شعار سے دشمنانِ دین و وشریعت لرزہ براندام ہیں۔اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے جوانان مختار نے یوم مختارآل محمدؐ کے موقع پر عہد و پیمان کیاکہ حضرت مختار ؒ کے مشن کوامام زمانہ ؑ تک پہنچائیں گے جوپرچم اسلام،پرچم عدل و انصاف کو بلند کریں گے اور ظالمین کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔مجلس سے سید حسن کاظمی، مفتی باسم زاہری،ذاکر سیدمطیع الحسنین کاظمی، ذاکرسیدواصف کاظمی، عمادجعفری، احمدعلی نے بھی مجلس سے خطاب کیا جبکہ ابوذیشان نقوی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.