فلسطینی عالم اسلام کو پکار رہے ہیں 40ملکی اتحادکہاں ہے؟ ،آغا حامد موسوی
مسلم حکمران قبلہ اول کے بجائے حکمرانیاں بچانے میں مصروف ہیں ،آغا حامد موسوی ؛جمعہ کویوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل
ماہ رمضان مسلمانان عالم سے تقاضا کررہا ہے کہ بھارتی درندگی کا شکار کشمیریوں مظلوم فلسطینیوں کو فراموش نہ کیا جائے ، ٹی این ایف جے ہنگامی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی وتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران قبلہ اول کے بجائے حکمرانیاں بچانے میں مصروف ہیں ،جمعہ کویوم یکجہتی فلسطین مناکرمظلومین کی حمایت اورظالموں سے اظہاربیزاری کیاجائیگا اسرائیلی درندگی کا شکار نہتے فلسطینی عالم اسلام کو پکار رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف بنایا گیا40ملکی اتحادکہاں ہے؟ ، ہر کلمہ گو مسلمان کا دلمظلوم کشمیریوں فلسطینیوں کیلئے تڑپ رہا ہے،مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف راست اقدام نہ کیا تومحض اوآئی سی کانفرنس کا کوئی فائدہ نہیں ، غزہ میں نہتے بیگناہ فلسطینیوں کا قتل عام تاریخ کاالمناک سانحہ اورعالمی استعماری سرغنہ امریکہ ، اسکے بغل بچوں بھارت اسرائیل اور بعض مسلم ممالک کے گٹھ جوڑکانتیجہ ہے ، ماہ رمضان مسلمانان عالم سے تقاضا کررہا ہے کہ بھارتی درندگی کا شکار کشمیریوں مظلوم فلسطینیوں کو فراموش نہ کیا جائے ۔اس امرکااظہارانہوں نے بدھ کوٹی این ایف جے کے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے باورکرایاکہ فرمان معصوم کی رو سے جواس حالت میں صبح شام کرے کہ امورمسلمین کااہتمام نہ کرے وہ مسلمان کہلانے کاحقدار نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام اس وقت مغربی و صیہونی شیطانوں کے حصار میں ہے جنوبی ایشیا و مشرق و سطیٰ میں کشمیریوں فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ ہے مگر استعمار کے آلہ کارمسلم حکمرانوں کو چپ سادھ رکھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ٹرمپ آیا ہے مسلمانوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے اس نے سب سے پہلے دہشت گردی کو اسلام سے نتھی کیابعض مسلم ممالک کے باشندوں پر امریکہ میں داخلہ بند کیا سعودی دعوت پرریاض کانفرنس میں خاص مہمان بنا اور اپنے خطاب میں دہشت گردی کا محور ایران کوقرار دیا، مودی کی کمر تھپتھپائی پھر قطر کا گھیراؤ کیا اسی کانفرنس میں چالیس مسلم ممالک کا اتحاد بنایا جس کا مقصد سعودی حکمرانوں کو بچانا تھاجب سے شاہ سلمان کا بیٹا آیا ہے سعودیہ میں تمام مخالف قوتوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے حوثیوں کے بہانے یمن میں امریکی ایجنڈا پوار کیا جارہا ہے یمن پر گولیوں کی بارش کررہے ہیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا اور اس کیخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا جبکہ اقوام متحدہ میں کثرت رائے سے 128ممالک نے سفارتخانہ منتقلی کے خلاف قرارداد پاس کی تو امریکہ نے اسے جوتی کی نوک پر رکھا کر بالآخر اپنے دیرینہ منصوبے پر عمل کرکے اقوام متحدہ کی بہت بڑی توہین کی ہے ۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ صرف ترکی اور جنوبی افریقہ نے اپنے سفیر واپس بلائے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے جبکہ سعودی حکمران دوہر اکھیل کھیل رہے ہیں محمد بن سلمان نے چند دن قبل فسلطینی صدر سے خاموش رہنے کا کہا جو معنی خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو مختلف حیلوں بہانوں سے ایک دوسرے کیخلاف کردیا گیا ہے دہشت گردتنظیمیں تخلیق کرکے مسلم ممالک کو عدم استحکا م سے دوچار کردیا گیا ہے تاکہ وہ فلسطینیوں و کشمیریوں کی مدد نہ کر سکیں مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں اور کسی یک ملک پر حملے اور پابندیوں پر خوش فہمی کا شکار نہ ہوں کل یہی سب کے ساتھ ہو سکتا ہے ۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ایک دوسرے پر سب و شتم میں مصروف پاکستان کے حکمران سیاستدان مت بھولیں کہ استعماری سرغنہ امریکہ پاکستان کیلئے گھات لگائے بیٹھا ہے لہذا خدارا قوم وملک کے مفادات کو ترجیح دی جائے ۔