ایران وکشمیر دہشت گردی میں بھارت اور امریکی پٹھو دہشت گرد ملوث؛بارود بونے والا بھارت زعفران کی فصل کی توقع نہ رکھے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

کشمیر میں بارود بونے والا بھارت زعفران کی فصل کی توقع نہ رکھے ، پلوامہ بھی ممبئی حملوں کی طرح ڈرامہ ہے، آغا حامد موسوی

ایران وکشمیر کی حالیہ دہشت گردیوں میں بھارت اور امریکی پٹھو دہشت گرد ملوث ہیں ،مسلم ممالک کی کشمیری مظلوموں سے بیگانگی افسوسناک ہے

مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگانے والوں کی زبان سے بھارت زندہ باد کے نعرے نہیں جچتے ، امریکہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کو پیٹھ دکھائی

وزارت داخلہ کے متنازعہ نوٹیفیکیشن کا محض نوٹس کافی نہیں، بھارت و اسرائیل کے خلاف کاروائی کئے بغیردہشت گردی کے خلاف کوئی عالمی اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا

کشمیری مائیں سیرت فاطمہ و ام البنین پر عمل پیر اہیں تمام مکاتب دشمنان دین و وطن کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے، بلوچستان کے وفد سے خطاب

اسلام آباد (ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بارود بونے والا بھارت زعفران کی فصل کی توقع نہ رکھے ، پلوامہ بھی ممبئی حملوں کی طرح نیاڈرامہ ہے ، ایران اور کشمیر کی حالیہ دہشت گردیوں میں بھارت اور امریکی پٹھو دہشت گرد ملوث ہیں ،مسلم ممالک کی کشمیری مظلوموں سے بیگانگی افسوسناک ہے مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگانے والوں کی زبان سے بھارت زندہ باد کے نعرے نہیں جچتے ،ظلم جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے ، دہشت گردی کے خلاف کوئی عالمی اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک بھارت و اسرائیل کے خلاف کاروائی نہ کرے ، امریکی پٹھوؤں اور بھارت کا گٹھ جوڑ عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی و یکجہتی دنیا بھر میں ایک مثال ہے قومی وحدت و اخوت پر حملہ آور ہونے والی ہر سازش کے خلاف تمام مکاتب سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے ، وزارت داخلہ کے متنازعہ نوٹیفیکیشن کا محض نوٹس کافی نہیں قومی یکجہتی پر ضرب لگانے والوں کو عبرت کی مثال بنا نا ہوگا، حضرت ام البنینؑ کی ذات عشق رسالت ؐکا ستعارہ ہے حضرت ام البنین ؑ نے اپنے چاروں فرزنداولاد مصطفی ؐ پر قربان کرکے ایثار و قربانی کی لازوال مثال قائم کی ، کشمیری مائیں سیرت فاطمہؑ و ام البنینؑ پر عمل پیر اہیں جنہیں بھارتی جبر کبھی شکست نہیں دے سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایام مادر عباس علمدار کے آغاز کے موقع پرٹی این ایف جے بلوچستان کے صدر محمد ہادی عسکری کی زیر سرکردگی بلوچستان کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان نے امریکی مفادات کی خاطر وطن عزیز کو دہشت گردی اوبربادیوں کی بھینٹ چڑھایا جبکہ امریکہ نے ہمیشہ عین مشکل میں پاکستان کو پیٹھ دکھائی ،جن جنگجوآن کا نام لے کر پاکستان پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں ان سب کاخالق امریکہ ہے اور افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانوں نے ان جنگجوؤں کو نئی زندگی بخشی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ضرب عضب ، ردلافساد اور بیسیوں دیگر آپریشنز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ ڈالی تھی لیکن دہشت گردوں کی پسپائی اور پاکستان کا استحکام بھارت کو کبھی گوارا نہ تھا یہی وجہ ہے کہ وہ کلبھوشن جیسے جاسوسوں کا نیٹ ورک بچھا کر دہشت گردی کو توانائی بخش رہا ہے، جو عالمی و علاقائی ادارہ دہشت گردی کے اسباب و عوامل جاننا چاہے وہ کلبھوشن کیس سے استفادہ کرے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ جب سے مودی بر سر اقتدار آیا ہے اس نے کوئی فورم خالی نہیں چھوڑاجہاں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی نہ کی ہو پاکستان کے ازلی دشمن نے بنگلہ دیش میں سینے پر ہاتھ مار کر اعتراف کیا کہ بھارت نے پاکستان توڑا لیکن کسی عالمی امن کے ٹھیکیدار نے نو ٹس اور ایکشن نہ لیا،گجرات میں بدترین قتل عام پر مودی پر امریکہ نے پابندی لگا رکھی تھی لیکن آج وہی مودی اامریکہ کی آنکھ کا تارا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے دونوں انسانیت کے مجرم ہیں لیکن مسلم ممالک دونوں سے یارانے گانٹھ رہے ہیں اس سے پتی چلتا ہے کہ مسلم ممالک کو اپنے مفادات عزیز ہیں ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ کوئی بھی قوت بھول میں نہ رہے پاکستان اسلام کا قلعہ اور ایٹمی قوت ہے کسی نے بھی مادر وطن کی جانب بری نظر سے دیکھا یا شر انگیزی کی تو پوری قوم عساکر پاکستان کی پشت پر ایستادہ ہو کر وطن دشمنوں کو چھٹی کا دودھ یا د دلا دے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.