ترک شہزادے کا دوڑتا مقبرہ اور منہدم جنت البقیع؟؟؟ دردناک رپورٹ

ولایت نیوز شیئر کریں

والعصر نیوز کی دردناک رپورٹ نے ہر صاحب دل کو رلا دیا۔۔جنت البقیع  کی اجڑی قبروں کا وارث کب آئے گا

حصن کیف ترکی کی تاریخی مسجد اور مزار کی منتقلی کے واقعہ کی رپورٹ  حیرت انگیز بھی ہے اور دردناک بھی

بقیع کی ہر قبر کو تیرا انتظار ہے!!!!!! العجل یاامام ؑ

والعصر نیوز  کے حالیہ بلیٹن میں جاری ہو نے والی دریائے دجلہ کے کنارے واقع حصن کیف ترکی کی تاریخی مسجد اور مزار کی منتقلی کے واقعہ کی رپورٹ  حیرت انگیز بھی ہے اور دردناک بھی  ۔۔۔۔۔ آپ بھی درج ذیل لنک کو ملاحظہ فرمائیں

پہیوں پہ دوڑتی تاریخی ترک مسجد اور جنت البقیع؟؟؟؟ والعصر سپیشل رپورٹتحیر انگیز و درد بھری رپورٹ صرف اور صرف والعصر نیوز پر۔صدیقتہ الکبری و مظلومہ الکبری جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی شفاعت کے طلبگار ضرور دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

Posted by WAL ASR on Thursday, February 28, 2019

صرف مسجد ہی نہیں ایک قدیم حمام اور 11سو ٹن وزنی زینل بے کے مزار کو بھی نئی سائٹ پر منتقل کردیا گیا جہاں ایک ترک حکمران کے جنگجو بیٹا مدفون تھا جو چھ سو سال قبل عثمانیوں کے ساتھ جنگ میں مارا گیا تھا۔

ہزاروں ٹن وزنی حصن کیف کے تاریخی مقامات کی منتقلی یقیناًایک انوکھا واقعہ ہے وہیں ایک فکر اور درد انگیز بھی ہے ۔ کس قدر درد کا مقام ہے کہ نے نام و نشان اولین انسانوں کے آثار کی بقا کیلئے تو پوری دنیا چیخ اٹھی ترک حکومت بھی ڈیم کے منصوبے کے باوجود کئی دہائیوں تک اس قصبے کو محفوظ بنانے کے منصوبے بناتی رہی لیکن وہ عظیم ہستیاں جن کے قدم اس زمین کیلئے عزت و اکرام  کا باعث تھے جن کے نقش کرہ ارض ہی نہیں اربوں انسانوں کے دلوں اور کائنات کی ہر شے پر نقش ہیں کے آثار کو سرزمین حجاز پر آل سعود کے قبضے کے بعدصفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا لیکن کسی نہ تو آثار قدیمہ کے محافظ حرکت میں آئے نہ مسلم حکمرانوں کے کانوں پر جوں رینگی ۔

جانے کب  ان اجڑی قبروں کا وارث بنت رسولؐ کا گیارہواں بیٹادنیا میں تشریف لا کر انسانیت کے محسنوں کے آثار بحال کروائے گا؟؟؟؟؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.