پاکستان کی فوج چند لاکھ نہیں بلکہ 21 کروڑ ہے، کوئٹہ میں ٹی این ایف جے کی ریلی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستان کی فوج چند لاکھ نہیں بلکہ 21 کروڑ ہے، کوئٹہ میں ٹی این ایف جے کی ریلی

پاک افواج نے ثابت کر دیا کہ نشان حیدرؑ کے وارث اپنے وطن کا تحفظ کرنا اور جارحیت کا منہ توڑنا جانتے ہیں

کویٹہ(ولایت نیوز)پریس کلب کوئٹہ کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صوبائی صدر انجینئر ہادی عسکری ، سردار طارق جعفری ، فدا حسین چنگیزی اور دیگر زعماء نے کی ۔

پریس کلب کے سامنے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  ہادی عسکری  نے کہا کہ پاکستان کی فوج چند لاکھ نہیں بلکہ 21 کروڑ ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر ایستادہ ہے۔بھارتی حملوں کا دندان شکن جواب دیکر پاک افواج نے ثابت کر دیا کہ نشان حیدرؑ کے وارث اپنے وطن کا تحفظ کرنا اور جارحیت کا منہ توڑنا جانتے ہیں۔

ہادی عسکری نے کہا کہ دنیا سمجھ لے کہ مودی امن کیلئے موذی ہے عالمی استعمار اور اسکے بغل بچے بھارت کا بڑا ہتھیار دہشتگردی ہے جس کا شکار ہو کر پاکستان نے 75 ہزار جانیں گنوائیں۔، تمام مکاتب فکر پاکستان کی سالمیت اور ترقی و کامیابی کیلئے متحد ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار طارق جعفری نے کہا کہ وطن عزیز کو بھارتی و استعماری دہشتگردی سے بچانے کیلئے کالعدم جماعتوں کو انکے سربراہان سمیت شکنجے میں جکڑا جائے۔ اور نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے ۔

اس موقع پر قیک قرارداد میں واضح کیا گیا مکتب تشیع کی جانب سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی پاکستان پرست پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے مادر وطن اور قومی وحدت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جاتا رہیگا۔ شرکاء ریلی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد عللی شاہ موسوی ، 65ء کی جنگ کے ہیرو ہزارہ قوم کے فرزند جنرل موسی خان اور نشان حیدر پانے والے فوجی سپوتوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

شرکاء ریلی نے مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

جاگ اٹھا ہے سارا وطن:پاک فوج سے یکجہتی کیلئےتحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ریلیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.