غلام مصطفی چنگیزی ٹی این ایف جے بلوچستان کے صدرمقرر کر دیئے گئے
کوئٹہ (ولایت نیوز) بلوچستان کے معروف شیعہ رہنما ٹی این ایف جے کے سینیئر صوبائی رہنما غلام مصطفی کمال چنگیزی کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ بلوچستان کا صدر مقرر کردیا گیا ہے ۔
ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری تنظیم ارشاد علی نقوی نے ان کے تقرر کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مصطفی کمال چنگیزی اہداف قدسیہ کے حصول تعلیمات محمدؐ و آل محمد ؐ کے فروغ و پاسداری وطن عزیز پاکستان کے استحکام ، منافرت و شدت پسندی کے خاتمہ ، تمام مسالک و مکاتب کے مابین اخوت و بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔
درایں اثنا بلوچستان کی مذہبی ماتمی و سماجی تنظیموں نے غلام مصطفی چنگیزی کے ٹی این ایف جے کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعان کا یقین دلایا ہے ۔