مسلمان راکھ کا ڈھیر بن چکےعزت و آبروکی بحالی کیلئے جذبہ بدر پیدا کرنا ہوگا، یوم غدیر پر نبی کریمؐ نے مولا علیؑ کو وہی عمامہ پہنایا جو بدر میں فرشتوں نے پہنا تھا، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

اللہ پر توکل کا سرمایہ ناپید‘ مادیت کی حرص وفراوانی نے مسلمانان عالم کو راکھ کا ڈھیربنادیا،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
بدر کا جذبہ مفقود ہوگیا، یمن کابل و کشمیر سے غزہ و سوئیڈن تک مسلمانوں کی بے بسی مسلم حکمرانوں کی بے حسی کاماتم کررہی ہے
کابل کے روزہ دار بچوں پر دہشت گرد حملہ قہر خداوندی کو دعوت دینا ہے دہشت گردوں سے ہمدردی رکھنے والے قوم کو کنفیوز کر رہے ہیں
سوئیڈن کی حکومت قرآن جلانے والوں کا دفاع کررہی ہے پانچ درجن مسلم ممالک مذمت سے اگلا قدم اٹھانے میں ناکام ہیں
آئی ایم ایف سے محض ایک ارب ڈالرکی قسط کیلئے پاکستان کی معاشی خودمختاری داؤ پر لگا دی گئی،عزت و آبروکی بحالی کیلئے جذبہ بدر پیدا کرنا ہوگا
حکمران سیاستدان اصولوں کو مقدم رکھیں، اہل سیاست کو آئین عدلیہ پارلیمان خودمختاری کے سبق اقتدار سے محرومی کے بعد یاد آتے ہیں
یوم غدیر پر نبی کریمؐ نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کو وہی عمامہ پہنایا جو بدر میں فرشتوں نے پہنا تھا، یوم فرقان کی محفل سے خطاب

اسلام آباد (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اللہ پر توکل کا سرمایہ ناپید ہو چکا ہے مادیت کی حرص وفراوانی نے مسلمانان عالم کو راکھ کا ڈھیربنادیا،بدر کا جذبہ مفقود ہوگیا یمن کابل و کشمیر سے غزہ و سوئیڈن تک مسلمانوں کی بے بسی مسلم حکمرانوں کی بے حسی کاماتم کررہی ہے ، سوئیڈن کی حکومت قرآن جلانے والوں کا دفاع کررہی ہے جبکہ پانچ درجن مسلم ممالک مذمت سے اگلا قدم اٹھانے میں ناکام ہیں،حکمران سیاستدان اصولوں کو مقدم رکھیں پاکستان کے اہل سیاست کو آئین عدلیہ قانون پارلیمان خودمختاری کے سبق اقتدار سے محرومی کے بعد یاد آتے ہیں،کابل کے روزہ دار بچوں پر دہشت گرد حملہ قہر خداوندی کو دعوت دینا ہے دہشت گردوں سے ہمدردی رکھنے والے قوم کو کنفیوز کر رہے ہیں پاکستان افغانستان سمیت پورے عالم اسلام کو دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا،آئی ایم ایف سے محض ایک ارب ڈالرکی قسط کیلئے پاکستان کی معاشی خودمختاری داؤ پر لگا دی گئی پاکستان اور عالم اسلام کو عزت و آبروکی بحالی کیلئے جذبہ بدر پیدا کرنا ہوگا،غزور بدر میں حضرت علی ؑ و حمزہ ؑ کی شجاعت اور پاکیزہ صحابہ کی سرفروشی نے کفار کے سرداروں کے تکبر کا خاک میں ملادیا، یوم غدیر پر نبی کریمؐ نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کو وہی عمامہ پہنایا جو بدر میں فرشتوں نے پہنا تھا، بدرکی فتح مسلمانان عالم اور حق پرستوں کیلئے ہمیشہ مینارہ نور رہے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے غزوہ بدر کی مناسبت سے محفل یوم فرقان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ غزوہ بدر کے مجاہدین دشمن کے مقابلے میں پورا سازوسامان نہ رکھنے کے باوجودخدا پر ایمان اور توکل کی وجہ سے طاقتور کفار پر غالب آگئے لیکن آج صورتحال اس کے بر عکس ہو چکی ہے، تمام تر وسائل کے باوجود عالم اسلام کی حیثیت و وقعت شیطانی قوتوں کے سامنے خس و خاشاک سے زیادہ کچھ نہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ توکل یہ ہے کہ جب قومیں اور افراد مشکلات و حوادث،مخالفین کی دشمنیوں اور سختیوں، پیچیدگیوں اور کبھی اہداف کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو خوددور کرنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں ہو توذات خداوندی کو اپنا وکیل قراردیں اور اس پر بھروسہ کریں تو دنیا کی کوئی طاقت اس قوم کو شکست سے دوچار نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بدر کے مجاہدین، صابر اور متقی مسلمانوں کا ایک ایسا نمونہ تھے کہ جنہیں خداوند متعال نے اپنی نصرت کے ذریعے کافروں کے نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھا بدر کے میدان میں مسلمانوں کا سب سے بڑا سرمایہ اور طاقت ذات خداوندی پر بھروسہ اور حق کی طاقت پر یقین تھا اسی لئے قرآن میں ارشاد ہوا کہ اور اللہ نے بدر میں تمھاری مدد کی ہے جب کہ تم کمزور تھے لہذا اللہ سے ڈرو شاید تم شکر گذار بن جاؤ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اولاد رسول کو قیدی بنانے کے بعد یزید نابکار کا بدر کے مقتولین کا یاد کرنا اس بات کی گواہی ہے کہ یہ فتح مسلمانوں کیلئے ہمیشہ سرمایہ افتخار رہی وہیں دشمنان اسلام کیلئے ہمیشہ عبرت رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.