کشن گنگا ڈیم  پاکستان پر حملہ ہے خارجہ پالیسی صفر بٹا صفر ہے وفودبھیجنے یا بھیک مانگنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، آغا حامد موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی فورس کا مطالبہ کرنے والی اوآئی سی بتائے کہ 40ملکی اتحاد کس کیلئے بنایا تھا؟مسلم حکمران مرد جری بنیں
فرانس میں قرآن مجید کی آیتوں میں ردو بدل کرکے اشاعت اسلام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے ، امریکہ اور اسکے پٹھوؤں کا بائیکاٹ کیا جائے
فاٹابلوچستان اور گلگت بلتستان میں غیر ملکی ایجنسیاں گھناؤنے کھیل میں مصروف ہیں قوسی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عمل کیا جائے، بلوچستان کے وفد سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی چپقلش اور سیاسی محاذ آرائی سے دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے ، کشن گنگا ڈیم سندھ طاس معاہدے کا قتل،عالمی معاہدوں کی توہین اور پاکستان پر حملہ ہے بھارت عالمی امن اور اربوں زندگیوں سے کھیل رہا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی صفر بٹا صفر ہے وفودبھیجنے یا بھیک مانگنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ،تفرقے کا شکار ہو کر مسلمان راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں غزہ میں درندگی اور القدس پر بلایا گیا او آئی سی اجلاس ایک بار پھر نشتند ،گفتند،برخاستند سے آگے نہ بڑھ سکا فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی فورس کا مطالبہ کرنے والی اوآئی سی بتائے کہ 40ملکی اتحاد کس کیلئے بنایا تھا؟، نام نہاد فرانسیسی اسلام کے تحت کلام خدا میں قطع و برید کرکے قرآن مجید کی اشاعت اسلام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے مسلم حکمران مرد جری بنیں اور عالمی استعماری سرغنہ امریکہ اور اسکے پٹھوؤں کا بائیکاٹ کریں اور ان کے سفیروں کو ملک بدر کردیں جب تک فلسطین و کشمیر کے مسائل حل نہ ہوں،فاٹابلوچستان اور گلگت بلتستان میں غیر ملکی ایجنسیاں گھناؤنے کھیل میں مصروف ہیں قوسی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صوبائی صدر سردار طارق احمد جعفری کی قیادت میں وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بھارت کی دیدہ دلیری کا بنیادی سبب پاکستانی لیڈران کی جانب سے کشمیر پر بار بار موقف بدلتے رہنا ہے بھارت میں مذہبی تعصب اس قدر عروج پر ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے صرف قائد اعظم ہی نہیں ادارے کے بانی سرسید احمد خان کی تصویر بھی ہٹا دی گئی ہے لیکن بھارت جنون کو بے نقاب کرنے میں پاکستانی خارجہ پالیسی ناکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالم اسلام کا بہت بڑا دشمن ہے اور اسرائیل وبھارت اسکے چہیتے ہیں اس نے اقتدار سنبھالتے ہی دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ نتھی کیانصف درجن سے زائد مسلم ممالک پر سفری پابندیاں لگائیں۔ اسرائیلی دارالحکومت القدس میں قائم کرنے کے دیرینہ منصوبے کو ٹرمپ نے ہی امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیساتھ ممکن بنایاجسکی عالمی برادری اور مسلمانوں نے محالفت کی مگرٹرمپ نے اسے جوتی کی نوک پر رکھا ۔امریکہ کی دیکھا دیکھی دیگر 32ممالک نے بھی اپنے سفارتخانے القدس منتقل کردیئے ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ القدس کی تاریخی حیثیت کو بدلنے کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف ہزاروں فلسطینی غزہ باڈر پر احتجاج کررہے ہیں۔جہاں فائرنگ سے سات درجن سے زائد فلسطینی درجہ شہادت پر فائز ہوچکے ہیں۔او آئی سی کی جانب سے القدس کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی فورس بنانے کا مطالبہ کرنیوالی او آئی سی جواب دے کہ ریاض میں بنائی گئی چالیس ملکی عسکری اتحاد کہاں ہے ۔اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ مذکورہ اتحاد مسلمانو ں میں تفریق ڈالنے کیلئے بنا یا گیا تھا اور اسلامی شعائر اور مسلم مسائل سے اسے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین ہو یا کشمیر مسلمانوں کو منظم نسل کشی جاری ہے مسلمانوں کو بے روح کرنے کیلئے نئے نئے ایجنڈوں پر کام جاری ہے۔یورپ کے ہر ملک میں مسلمانوں کو نسلی منافرت کا سامنا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلم امہ اور سربراہان ذہن نشین رکھیں کہ دن بہ دن ان کا گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے عالم اسلام کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر اسی وقت عمل کرواسکتاہے جب خود اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.