یکم رمضان جمعرات 23مارچ کو ہوگی ؛ آیۃ اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کردیا
نجف اشرف ( ولایت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز جمعرات 23 مارچ 2023ء کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے۔
دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق اور اس کے بعض متصلہ علاقوں میں آج بروز بدھ 29 شعبان کو مغرب کے وقت ماہ رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا کل بروز اتوار ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہے۔ ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مقدس مہینے کو عراق اور پوری دنیا کے لیے خیر و برکت اور امن و سلامتی سے بھر دے بیشک وہی دعائیں سننے اور قبول کرنے والا ہے۔