ملت کو درس فرش عزا دے گئی ہے وہ ؛ مر کز تشیع میں مادر ملت کی برسی پر فقید المثال ماتمی پرسہ

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی(ولایت نیوز )قائد ملت ِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی ؒ کی اہلیہ مرحومہ کی برسی کے موقع پر ٹی این ایف جے اور ذیلی شعبہ جات کے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی دفاترمیں قرآن خوانی،فاتحہ خوانی اور مجالس تراحیم منعقد ہوئیں۔اس موقع پرشہدائے ملت جعفریہ، تحریک نفاذفقہ جعفریہ اورذیلی شعبہ جات کے شہدائے اورمرحومین کے درجات کی بلندی کی بھی دعائیں کیں گئیں۔

مجالس تراحیم سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے رہنماؤں نے اس عہدکااعادہ کیاکہ مادر ملت جعفریہ کے لازوال درس ولاء عزا کی پیروی کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی کے حکم پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مادر ملت جعفریہ کی برسی کے موقع پر علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں سید جروان محمد کاظمی،سید زیاف کاظمی، سیداواب حیدرموسوی، عقیل کاظمی و سید مصیب عباس کے زیراہتمام مجلس برسی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے فلسفہ موت و حیات اور سیرت آئمہ اطہار ؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دختران ملت جعفریہ کیلئے مادرملت جعفریہ کے چھوڑے گئے نقوش آج بھی تازہ ہیں، مادرملت جعفریہ نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ میں لازوال کردار نبھایااور ہر قدم پر قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کا ساتھ نبھایا،مرکزجہان تشیع علی مسجد میں ساری زندگی قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے مشن اور مقصد میں شریک کار بن کر بسر کی ،مادر ملت کے نقوش اور خطوط ہر نسلوں کی تعمیر کیلئے بہترین گائید اورلائحہ عمل ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ مادر ملت کی قومی اور مذہبی خدمات کے صلے میں ملت جعفریہ اپنی اس ماں کو بطورمحسن ملت ہمیشہ یاد رکھے گی۔علامہ قمرزیدی نے کہاکہ مادرملت جعفریہ نے سیرت حضرت زینب ؑ پر عمل کرتے ہوئے طلاب دینیہ کی خدمت کرکے بہترین علمائے کرام کی پررورش کی تھی،مادرملت جعفریہ متقی، پرہیزگاراور سیدہ فاطمہ بنت رسول خداکی عزادارتھیں جنہوں نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے ہمراہ شریک کارتحریک تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مادرملت جعفریہ کی خدمات آج بھی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں۔قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی ؒکی اہلیہ محترمہ مادر ملت جعفریہ کی برسی کے موقع پر علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں جڑواں شہروں کے عزاداروں،ماتمیوں،بیانیان مجالس،ماتمی سالاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتام مجلس پر مرکزی ماتمی حیدری دائرہ کے زیر اہتمام ماتمداری ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.