درِبتولؑ جلنے اور بقیع کی مسماری کے گھاؤ کبھی نہیں بھر سکتے ! ۳۰ اپریل لندن سعودی ایمبیسی کے سامنے فقید المثال ماتمی احتجاج ہوگا، ڈاکٹرنقوی آرگنائزر ٹی این ایف جے یورپ

ولایت نیوز شیئر کریں

جنت البقیع کی تعمیر ہر عاشق رسول ؐ و اہلبیت ؑ و صحابہ ؓ کے دل کی حسرت ہے
مزارات کی تعمیر کے بعد بھی ۸ شوال کو شدت پسندی کی ہولناکی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ٹی این ایف جے

لندن (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ یورپ کے آرگنائزر ڈاکٹر ایس زیڈ نقوی نے کہا ہے کہ دربتولؑ جلنے اور جنت البقیع کی مسماری کے گھاؤ عاشقان رسالت ؐکے دلوں سے کبھی نہیں بھر سکتے ، قائد ملت جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ موسوی ؒکے فرمان کیمطابق جنت البقیع کی تعمیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ۳۰ اپریل ۲۰۲۳ کو سعودی ایمبیسی لندن کے سامنے فقید المثال ماتمی احتجاج کیا جائے گا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی کی کال پر جنت البقیع کی مسماری کے سو سال مکمل ہونے پر پورے یورپ میں ماتمی احتجاجی پروگراموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انگلینڈ کی ماتمی تنظیموں کے سالاروں اور ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔

ڈاکٹر نقوی نے کہا کہ سعودی فرمانروا سے مسلسل مطالبہ کرتے چلے رہے ہیں کہ تنگ نظری اور شدت پسندی کے بدترین مظاہرے کی صورت مسمار کئے گئے جنت البقیع کے مزارات کی از سر نو تعمیر کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران نے تو ایک دوسرے ممالک میں ابھی سفیروں کا تعین نہیں کیا جنت البقیع کی تعمیر کے معاہدے کی باتیں قبل از وقت ہیں تمام حب داران جنت البقیع ۸ شوال انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں ۔

ڈاکٹر نقوی نے کہا کہ جنت البقیع کی تعمیر ہر عاشق رسول ؐ و اہلبیت ؑ و صحابہ ؓ کے دل کی حسرت ہے ، مزارات کی تعمیر کے بعد بھی ۸ شوال کو شدت پسندی کی ہولناکی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب وارث خون حسین ؑ امام زمانہ آئیں گے تو حضرت زہراؑ کا ویران گھر آباد ہو جانے کے باوجود ہر عزادار اپنے مولا کو کربلا کا پرسہ دے گا جب محشر کے میدان میں خاتون جنت کی حکمرانی ہوگی وہاں بھی امام حسین ؑ کی مجلس بپا ہوگی ایسے ہی جنت البقیع کا درد بھی محشر تک عزاداروں کو تڑپائے گا۔

ڈاکٹرایس زیڈ نقوی نے عاشقان رسالت ؐ اور بلاتفریق تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شدت پسندی کے مخالفین اور امن کی حامی قوتوں سے اپیل کی کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر دنیا بھر میں ہونے والے جنت البقیع پروگراموں میں بھر پور شرکت کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.