مسلمان بیت اللہ ومسجد نبوی ؐکی خیر منائیں،تمام عرب اسرائیل کو تسلیم کرچکے رسمی اعلانات باقی ہیں،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا ایجنڈا شدو مد سے جاری ہے مسلمانان عالم بیت اللہ اور مسجد نبوی ؐکی خیر منائیں، آغا حامد موسوی
حرمین شریفین بچانے کیلئے امت مسلمہ راہ حسینیت اختیار کرے،دفتر خارجہ اسرائیل امارات معاہدے پر قائد اعظم کا موقف فراموش کرگیا
عمران خان اچھے آدمی ہیں اچھی ٹیم بنانے میں ناکام رہے، اقوام متحدہ امریکی اور اوآئی سی سعودی لونڈی بن چکی ہے، مسلم ممالک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں
اقتدارکا بچاؤ تمام مسلم فرمانرواؤں کی پالیسیوں کا محور ہے،خدا کا شکر ہے مودی نے ٹرمپ کی ثالثی قبول نہیں کی ورنہ کشمیر کا حال فلسطین سے بدتر ہوتا
تمام عرب اسرائیل کو تسلیم کرچکے رسمی اعلانات باقی ہیں، فیصل بھٹوعرفات اور قذافی کے انجام سے ڈرنے والے مسلم حکمران اتحاد کانام لیتے گھبراتے ہیں
محرم الحرام ظلم جبر نا انصافی کے خلاف قیام کا درس دیتا ہے، ایام استقبال محرم کے دوران مظلومین سے یکجہتی اور ظالمین سے بیزاری کا اعادہ کیا جائے، محرم کمیٹی سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء برڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا ایجنڈا شدو مد سے جاری ہے مسلمانان عالم بیت اللہ اور مسجد نبوی کی خیر منائیں، حرمین شریفین بچانے کیلئے امت مسلمہ راہ حسینیت اختیار کرے،دفتر خارجہ اسرائیل امارات معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف فراموش کرگیافلسطینیوں کی حمایت میں بابائے قوم کا دلیرانہ اور واضح موقف ہمیشہ یاد رکھا جائے گا عمران خان اچھے آدمی ہیں اچھی ٹیم بنانے میں ناکام رہے،یو این کی جانب سے امارات اسرائیل معاہدے کا خیر مقدم افسوسناک ہے اقوام متحدہ امریکی اور اوآئی سی سعودی لونڈی بن چکی ہے، مسلم ممالک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں اقتدار اور تخت کا بچاؤ تمام مسلم فرمانرواؤں کی پالیسیوں کا محور ہے، خدا کا شکر ہے مودی نے ٹرمپ کی ثالثی قبول نہیں کی ورنہ کشمیر کا حال فلسطین سے بدتر ہوتا اسی لئے کشمیر پر ثالثی کے ہمیشہ مخالف رہے ہیں، محرم الحرام ظلم جبر نا انصافی کے خلاف قیام کا درس دیتا ہے27 ذوالحجہ سے سے سہ روزہ ایام استقبال محرم منا کر مظلومین کشمیر و فلسطین سے یکجہتی اور ظالمین سے بیزری کا اعادہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل بلوچستان کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسجد اقصی کی آتشزدگی کے بعد عالم اسلام میں یکجہتی کی جو لہر دوڑی تھی آج وہ ناپید ہے شاہ فیصل ذوالفقار علی بھٹو یاسر عرفات اور قذافی کے انجام سے ڈرنے والے مسلم حکمران اتحاد کے نام لینے سے گھبراتے ہیں اسرائیل کو نتھ ڈالنے کی طاقت کسی عرب ملک میں نہیں کاش مسلمان اسرائیل سے نظریے کی حفاظت کرنا ہی سیکھ لیتے تو آج اسرائیل کبھی اپنی ڈھٹائی پر باقی رہنے کے قابل نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم حکمرانوں کا واحد نظریہ حکمرانی کا دوام اور تحفظ ہے کوئی کسی کے حکمران کے طرز حکومت پر انگلی اٹھائے تو باعث گرن زدنی اور ضد نظام کہلاتا ہے کوئی مسلم حکمران سچ سننے کو تیار نہیں۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلمانوں کی حالت بھانپ کر ہی ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے چھ مسلم ممالک پر پابندی لگائی عربوں کے دیس جا کر چالیس ملکی اتحاد تشکیل دے کر مسلمانوں میں خلیج ڈال دی ایران کو دہشت گردی کا محور قرار دیا قطر کوتنہا کرایا، القدس کو اسرائیل کا دارلاحکومت قرار دینے کے دیرینہ منصوبے کو انے ہاتھوں مکمل کیاگولان پہاڑیوں مغربی کنارے پر قبضے ناجائز بستیوں کی تعمیر کو جواز بخشا، مودی نے کشمیر کے 72 سالہ سٹیٹس کوتبدیل کر ڈالا صدیوں پرانی باباری مسجد گر اکر متنازعہ مندر کی بنیاد رکھ دی لیکن مسلم حکمرانوں کی زبانیں گنگ رہیں جس سے ابلیسی شیطانی قوتوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے یہ سب کچھ دیکھ کر یو اے ای اور اسرائیل معاہدے کو طشت ازبام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف یو اے ای نہیں تمام عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں بس رسمی اعلانات باقی ہیں۔آغا سید حامد علی شاہ موسیو نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی غیرت و حمیت مر چکی ہے وہ فقط ظالموں کا ساتھ دینا اور اپنے عوام کے حقوق دبانا جانتے ہیں، مسلم حکمران اپنی توانائیاں ایک دوسرے پر گرانے میں صرف نہ کریں، اسلام دشمن قوتیں کبھی کلمہ توحید کے پروانوں کی دوست نہیں ہو سکتیں، ماہ محرم الحرام اتحاد و یکجہتی کا بہترین موقع ہے عالم اسلام متحدہو کر شیطانی و صیہونی قوتوں کے سامنے صف آرا ہوجائے کامیابی کربلا والوں کی طرح مسلمانوں کے قدم چومے گی۔
سید قمر حیدر زیدی (مرکزی سیکر ٹری اطلاعات)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.