تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائم مقام صوبائی صدر کا دورہ حیدرآباد: قدم گاہ مولا علی ؑ پر حاضری ، مرحومین کی تعزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

حیدر آباد(ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے قائم مقام صدر سید بدر علی ترمذی نے صوبائی عہد یداران کے ہمراہ حیدر آباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے قدم گاہ مولا علی ؑ پر حاضری دی نصف شب درگاہ بند ہونے کے باوجود صوبائی صدر کیلئے متولیان نے دوبارہ دروازے کھول دیئے ۔

سید بدر علی ترمذی نے صوبائی نائب صدر ٹی این ایف جے صائم جعفری کے والد نسبتی، ضلعی صدر ٹی این ایف جے مخدوم عبد القادر کے ماموں اور مختار آرگنائزیشن حیدر آباد کے صدر بلال جمالی کی والدہ کے انتقال پر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ۔

تحریک کے ضلعی صدر مخدوم قادر کربلائی ، مختار آرگنائزیشن حیدرآباد کے صدر بلال جمالی ، سید شبیہہ الحسن اور ٹی این ایف جے کے صوبائی راہنما ملک مظہر عباس بھی ہمراہ تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.