افکارموسوی کی روشنی میں پرامن پاکستان کی تعمیر؛ مختار آرگنائزیشن کی کانفرنس کا مہکتا ہوا پیغام

ولایت نیوز شیئر کریں

کانفرنس میں مختلف مکاتب  کے علمائے کرام اور سیاسی سماجی رہنماؤں کی شرکت، آغاحامدموسوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا
 قائد اعظم، علامہ ڈاکٹر اقبال اور قائدملت جعفریہ آغاحامد موسوی کے پاکستان میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، علامہ بشارت امامی
اپنی سوچ اور فکر دوسرے پر مسلط کرنے سے بدامنی جنم لیتی ہے،اپنا عقیدہ چھوڑو مت اور دوسرے کا چھیڑو مت آغا موسوی کا شعار رہا
 پاکستان کے امن کیلئے آغا حامدموسوی کی خدمات قابل تحسین ہیں،فیصل ممتازراٹھور، پرامن پاکستان کی تعمیر کیلئے حسینیت ؑکو شعار بنانا ہوگا، زمردخان
پاکستان میں اتحاد ویکجہتی کیلئے آغا موسوی کی خدمات یادگار رہیں گی۔ایم او کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں کانفرنس سے مختلف رہنماؤں کاخطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )مختار آرگنائزیشن کے زیراہتمام اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں عظیم الشان افکار موسوی کی روشنی میں پرامن پاکستان کی تعمیر کے عنوان کانفرنس کاانعقاد کیاگیا مختلف مکاتب  کے علمائے کرام اور  سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس کا انعقاد سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بور ڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی ؒ کی دوسری برسی کی مناسبت سے ”ایام احیائے عزم موسوی“کے موقع پر تقریبات کا حصہ تھا ۔

تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہاکہ قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور قائدملت جعفریہ آغاحامدعلی شاہ موسوی کے پاکستان میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، اپنی سوچ اور فکر دوسرے پر مسلط کرنے سے بدامنی جنم لیتی ہے،اپنا عقیدہ چھوڑو مت اور دوسرے کا چھیڑو مت آغا موسوی کا شعار رہا، سربراہ تحریک علامہ حسین مقدسی کی قیادت میں تعلیمات موسوی کی مشعل روشن رکھیں گے۔

اس موقع پراپنے خطاب میں وزیر بلدیات آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور پاکستان کے امن کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا حامدموسوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین،سیاسی سماجی رہنما  زمردخان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پرامن پاکستان کی تعمیر کیلئے حسینیت کو شعار بنانا ہوگا۔

علامہ مقصود رضا عابد نے کہاکہ آغا حامد موسوی کے کردار میں سیرت محمدؐ و آل محمدؐ کی جھلک تھی آپ کی سیرت وکردارہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ کے صولوں پر ہمیشہ کاربند رہیں گے۔ سیدحسن کاظمی نے کہاکہ موسوی امن فارمولہ کو سامنے رکھ کر نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔

علامہ سیدقمرحیدرزیدی زیدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ آغا موسوی نے نفرتوں کے خاتمے کیلئے سیرت آل محمدؐ کو شعار بنایا، علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی نے کہاکہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے یہی امن کی کلید ہے۔

علامہ راجہ مظفرعباس قمی نے کہاکہ قائدملت جعفریہ آغا موسوی کے افکار اور کردار کو کتابی شکل دی جائیآنے والی نسلوں کیلئے بہترین گائیدلائن ثابت ہوگی۔ بزرگ عزادارسردارعبادت حسین شاہ نے کہاکہ آغا سید حامد علی موسوی ولی کامل تھے، جن کی دعائیں ابھی ہمارے شامل حال ہیں۔

علامہ محمدعلی زیدی آل قاسم نے کہاکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آخری دم تک استحکام پاکستان کیلئے کوشاں رہے گی۔

چوہدری مشتاق حسین نے کہاکہ آغا موسوی نے پرامن جہدوجہد سے پاکستان کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کی سازش کو ناکام کیا،شکیل اخترنے کہاکہ حسینیت ؑامن کی ضمانت ہے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی زندگی بھر حسینیت کیلئے کوشاں رہے، ڈاکٹرثاقب کاظمی نے کہاکہ تعلیم کا فروغ اور انصاف  امن کی ضمانت ہے،، سردار اسد علی خان نے کہاکہ رامن پاکستان کی تعمیر  کشمیر کی آزادی کیلئے لازم ہے۔

ذوالفقار حیدر نقوی نے کہاکہ آغا موسوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  تمام عزاداران امن کیلئے کوشاں رہیں گے۔ سیدقلب نقوی نے کہاکہ پاکستان میں اتحاد ویکجہتی کیلئے آغا موسوی کی خدمات یادگار رہیں گی،ذوالفقارحیدرجمیل نے ملک میں قیام امن کو یقینی بنانے، پاکستان کی خوشحالی و استحکام کیلئے قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے خط پر قائم رہتے سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی  کی سربراہی میں عملی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاکستان کو امن کا گہوار ہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

کانفرنس میں تمام صوبوں سے عمائدین قوم نے شرکت کی س موقع پرامن پاکستان کی تعمیر اور وطن عزیز کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی خدمات اور جدوجہد پر مبنی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.