تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اعلی سطحی اجلاس میں ملک بھر سے مندوبین کی شرکت
دین اور وطن کے مفادات پر لین دین نہیں کرسکتے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
سربراہ تحریک کا ٹی این ایف جے کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
راولپنڈی( ولایت نیوز) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے اس عہدکااظہارکیاہے کہ دین اور وطن کے مفادات پر کوئی لین دین نہیں کرسکتے نہ خود سودابازی کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پاکستان کی سالمیت اور بقا کی جنگ ہے جسے ہمیں ہر حال میں جتنے اور پورے ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے نیشل ایکشن پلان پر عملدرآمدکیاجائے اورعوام کو آپریشن عزمِ استحکام کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے دہشتگردوں اور ان کے مددگاروں کا صفایا کر ناہوگا، ملک میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لئے دہشت گردی کا مکمل تدارک بہت ضرورت ہے، عزاداری امام حسین ؑ دین و شریعت کی پاسبان اور ہر مظلوم کی ڈھارس ہے، ایام عزاکے حوالے سے جلد ضابطہ عزاداری کا اعلان کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی وریجنل عہدیداران اور ملک بھرسے مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس سے قبل مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
اجلاس میں ملک بھر سے آئے مندوبین نے اپنی رپورٹیں پیش کی اور اہم فیصلے کئے گئے ۔
