آیۃ اللہ سعید الحکیم اور آیۃ اللہ بشیر نجفی اربعین کی پیدل زیارت میں شریک
کربلائے معلی ( ولایت نیوز) بزرگ مراجع حضرت آیۃ اللہ العظمی سعید الحکیم الطباطبائی اور آیۃ اللہ العظمی حفاظ بشیر حسین نجفی بھی دیگر کروڑوں زائرین اربعین حسینی کے ساتھ نجف سے کربلا تک جاری دنیا کی سب سے بڑی حسینی واک میں شریک ہیں ۔
زائرین حسینی ؑ سے خطاب کرتے ہوئے مراجع عظام نے کہا کہ تاریخ کے بدترین ادوار میں بھی امام حسین ؑ سے محبت کرنے والوں کا کارون نہیں رکا ۔ انہوں نے زائرین اربعین کے جذبہ کو سراہا۔اور ہر مذہب مسلک قومیت کے افرا د کی اربعین مارچ میں شرکت کو امن و محبت کیلئےایک اہم پیغام قرار دیا۔