علی ابن ابی طالب ؑ کی محبت شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ، انجینئر قمر حسنین نقوی کا تبلیغ ماتم شبیرؑ کی جانب سے منعقدہ جشن میں خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

ملتان (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر قمر حسنین نقوی نے کہا ہے کہ مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی محبت شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ، محبت علی ؑ کے بغیر عشق رسالتؐ کا دعوی فریب ہے ۔

ان خیالات کا اظہارسید قمر حسنین نقوی نے ماتمی سنگت تبلیغَ ماتمَ شبیر ملتان کی طرف سے منعقد کیے گئے13 رجب کو جشنَ مولودکعبہ میلاد جلوس میں اپنے اختتامی خطاب و دعائیہ کلمات میں کیا ۔انہوں نے ماتمی سنگت تبلیغ ماتم شبیرکی ان کاوشوں کو سراہا گیا جو وہ اس پروگرام کو عرصہ درازسے تن من دھن سے کررھے ھیں۔

اس موقع پرانہوں نے قائد محترم آغا سید حامد علی موسوی النجفی صاحب کی جانب سے تمام موالیان حیدر کرار کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔انہوں نے دعا کی کہ ماتمی سنگت اسی طریقے سے ولایت علی علیہ السلام و عزائے حسین ؑ کا پرچار کرتی رھے الہی آمین

انجینئر قمر حسنین نقوی کا تبلیغ ماتم شبیرؑ کی جانب سے منعقدہ جشن میں خطاب
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر قمر حسنین نقوی کا تبلیغ ماتم شبیرؑ کی جانب سے منعقدہ جشن میں خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.