خیر پور ناتھن شاہ : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع دادو کی تنظیم نو کردی گئی
دادو(ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہء جعفریہ ضلع دادو کی تحصیل خیر پور ناتھن شاھ میں امام بارگاھ درگاھ ناتھن شاھ پہ ٹی این ایف جے ضلع کونسل دادو کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ٹی این ایف جے حیدرآباد کے ڈویژنل صدر مخدوم قادر کربلائی ، مختار آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے صدر اظھر علی عرف بلال جمالی نے شرکت کی اور درگاھ سید گمبل شاھ لکیاری کے گادی نشین سید سخاوت علی شاھ اور ناتھن شاھ درگاھ کے متولی سید انور شاھ ناتھانی مہمان خصوصی کہ طور پہ شریک ہوئے ۔




ڈویژنل صدر مخدوم قادر کربلائی نے ضلع دادو کے لیے سید صفدر شاھ ناتھانی سے صدارت اور جنرل سیکریٹری کے لیے دانش عباس مشوری اور دیگر عھدیداراں سے عھدوں کا حلف لیا اس کے علاؤہ مختار آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے صدر نے مختار آرگنائزیشن ضلع دادو کا صدر سید مظھر علی شاھ لکیاری کو مقرر کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔
اس موقعے پر صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہء جعفریہ سندھ علامہ سید محمد علی شاھ زیدی صاحب نے وڈیو خطاب کیا اور کہا کہ تحریک نفاذ فقہء جعفریہ علامہ حسین مقدسی کی قیادت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاھ موسوی النجفی سرکار کے اصولوں پہ آج بھی کاربند ہے اور ولایت امیر المومنین ، عزاداری مولا حسین ع۔س، حرمت سادات، احترام مرجعیت و مرکزیت پہ کاربند ہے اور ہم اںہی اصولوں کی بقاء پہ کاربند رہیںگے اور کام کرتے رہیںگے اس موقعے پر صوبائی صدر نے ضلع کاؤنسل کے عھدیداران کو مبارکباد دی اور تحریک کے اصولوں پہ کاربند رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
