ٹی این ایف جے اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری باعث اضطراب ؛ کتناہی ظلم وزیادتی کی جائے امن خراب کرنیوالوں کوناکام کرینگے، گلبرگ میں ہزاداروں عزاداروں کا اعلامیہ
گھروں،چاردیواری کے اندر مجالس پر پابندی کے حکومتی ایس اوپیزانسانی حقوق کی پامالی ہے۔ ٹی این ایف جے
حکومت موسوی جونیجو معاہدے کی پاسداری کرے، نئی مساجد وامام بارگاہوں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان کیساتھ مذاق ہے۔ علامہ بشارت امامی
ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹیل کے صدر ذوالفقار علی راجہ کی جبری گرفتاری عزاداروں میں اضطراب کا باعث ہے، فوری رہاکیاجائے
نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؑکے ذکرپرپابندی نظریہ پاکستان سے انحراف ہے،ملک بھرمیں عزاداروں کوپریشان نہ کریں
ہرایف آئی آر اورجبرقبول ہے عزاداری پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں پر نظررکھی جائے
کتناہی ظلم وزیادتی کی جائے امن خراب کرنیوالوں کوناکام کرینگے،سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی کے ضابطہ عزاداری پر کاربندرہیں گے
ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمدوقت ضرورت ہے۔ قصر زینب ؑ مصطفی آبادگلبرگ میں سالانہ مجلس کااعلامیہ
اسلام آباد(ولایت نیوز ) پنجاب حکومت کی جانب سے گھروں اورچاردیواری کے اندر مجالس پر پابندی کے ایس اوپیزانسانی حقوق کی پامالی ہے،جلوس ومجالس کیلئے حکومت21مئی85ء کے معاہدے کی پاسداری کرے، نئی مساجد وامام بارگاہوں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان کیساتھ مذاق ہے، نواسہ رسول ؐامام حسین ؑکے ذکرپرپابندی نظریہ پاکستان سے انحراف ہے۔
ملک بھرمیں عزاداروں کوپریشان نہ کیاجائے،ہرایف آئی آر اورجبرقبول ہے عزاداری پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹیل کے صدر ذوالفقار علی راجہ کی جبری گرفتاری عزاداروں میں بے چینی اور اضطراب کا باعث ہے فوری رہاکیاجائے،حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں پر نظررکھی جائے اور ان کیخلاف کاروائی کے احکامات صادر کئے جائیں،حکمران اور سیاستدان ذہین نشین رکھیں کتناہی ظلم وزیادتی کی جائے امن خراب کرنیوالوں کوناکام کرینگے،سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی کے ضابطہ عزاداری پر کاربندرہیں گے،
کالعدم جماعتوں کی نظریاتی کونسل متحدہ علمابورڈ اورامن کمیٹیوں میں شمولیت کا آرمی چیف اوروزیراعظم نوٹس لیں، کالعدم جماعتیں،ممنوعہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کااظہارتحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے امام بارگاہ قصرزینب ؑ مصطفی آباد گلبرگ گرین زوارراجہ ہاشم رضابرادران کے زیراہتمام عشرہ اسیران کربلاکے آغازپر سالانہ قدیمی مجلس عزا میں اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

علامہ امامی نے باورکرایاکہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے،سرکاری طور پر کالعدم قراردیئے گئے دہشتگرد گروپوں،انکے سہولت کاروں اور بڑوں پر سخت ہاتھ ڈالا جائے اور ان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کوئی ایسا آرڈر جاری نہ کیا جائے جس سے عزاداروں اور کسی شہری کی حق تلفی ہو،دوران مجالس تمام تر حفاظتی انتظامات کو قبل از وقت یقینی بنایا جائے۔
علامہ امامی نے کہاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اصولوں پر ہمیشہ کاربندرہیں گے اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،امن کے قیام اورعقیدے کی پاسداری کیلئے ولایت علی ؑ،عزائے حسین ؑ،حرمت سادات،احترام مرجعیت اور مرکزیت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مجلس سے علماء و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مظلومیت حسین ؑ کو اتنا وقار ملا کہ آج شرق و غرب اور جنوب و شمال میں مظلوم اقوام حسینیت کا نام لیتے ہوئے فخر و مباہات کرتی ہیں اور تحریک ہائے حریت و آزادی کا منبع و سرچشمہ کربلا کو سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کی مظلو مانہ شہادت میزان حق و باطل اور آپکی سیرت دختران اسلام کیلئے دنیا و آخرت میں سرخروئی کی ضمانت ہے۔ مجلس سے علامہ سید قمرحیدرزیدی، علامہ علی ناصر حسینی تلہاڑ، شاعر عقیل محسن نقوی، ذاکر اقبال حسین بجاڑا،ذاکر وسیم عباس بلوچ، ذاکر قاضی وسیم عباس، ذاکر ذریت عمران شیرازی، علامہ سیدشیرازحسین کاظمی، ذاکر ملک منتظرمہدی،ذاکر علی عباس عسکری، ذاکرآفتاب حسین شاہ اوردیگرذاکرین نے بھی خطاب کیا۔
اختتام جلوس علم راجہ محمد رضاکے گھرسے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے گزر کر امامبارگاہ قصر زینب ؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔اس موقع پرعالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں فرحان علی وارث،عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں حسن صادق نے نوحہ خوانی کی۔