لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، سیکیورٹی اداروں پر بے جا الزامات لگا کر دشمن قوتوں کو خوش نہ کیا جائے،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

سیکیورٹی اداروں پر بے جا الزامات لگا کر دشمن قوتوں کو خوش نہ کیا جائے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کیلئے تما م تر توانائیاں صرف کرے متاثرہ خاندانوں اور مظلوموں کی دادرسی کی جائے
پاکستان کو انتشار سے دوچار کرنے کیلئے لاتعداد ایجنسیاں سرگرم ہیں بلوچستان سے بلتستان تک سازشوں کی بارودی سرنگیں بچھی ہیں
بے گناہوں کے پیاروں کی گمشدگی انسانی المیہ ہے بیرونی ایجنٹ ڈبل گیم کھیل کر عساکر اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں
دشمن کے آلہ کاروں سے کوئی رعایت نہ کی جائے،پرامن محب وطن افراد کو شیڈول فور میں ڈالنا کالعدم جماعتوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے،قائد ملت جعفریہ کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں پر بے جا الزامات لگا کر دشمن قوتوں کو خوش نہ کیا جائے، حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کیلئے تما م تر توانائیاں صرف کرے متاثرہ خاندانوں اور مظلوموں کی دادرسی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی و ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکستان کو انتشار اورعدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے لاتعداد دشمن ایجنسیاں کام کررہی ہیں بلوچستان سے گلگت بلتستان تک سازشوں کی بارودی سرنگیں بچھی ہیں،بے گناہوں کے پیاروں کی گمشدگی انسانی المیہ ہے بیرونی ایجنٹ ڈبل گیم کھیل کر عساکر اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

رگوں میں حسینیت ؑ رواں ہے کتنی ہی صعوبتیں ملیں د دین و وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،آغا حامد موسوی

آغا حامد موسوی نے کہا کہ دشمن کے آلہ کاروں سے کوئی رعایت نہ کی جائے،پرامن محب وطن افراد کو شیڈول فور میں ڈالنا کالعدم جماعتوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے وزیر اعظم آرمی چیف نوٹس لیں، انتظامیہ میں موجود ممنوعہ جماعتوں کے طرفدار کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا ہماری رگوں میں حسینیت رواں دواں ہے کتنی ہی صعوبتوں سے دوچار کیا جائے دین اور مادر وطن پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد امریکی جنگ کاحصہ بننے کے سبب وطن عزیز دنیا بھر کی پراکسی جنگوں کا اکھاڑہ بن گیاامریکی نرسریوں میں دنیا کے طول و عرض سے آئے جنگجوؤں کی پرورش کی گئی اسی فضا میں پاکستان کے ازلی دشمن کو بھی کھل کھیلنے کا موقع مل گیا متشدد اور انتہا پسندقوتوں نے بیرونی امداد کے بل بوتے پر شہر شہر اپنے پنجے گاڑ لئے امریکہ تو سوویت یونین کو پارہ پارہ کرکے چلتا بنا لیکن پاکستان کو نفرت و دہشت کی جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان افغان جنگ کا حصہ بننے اورا مریکہ بہادر کی روایتی بے وفائی کا خمیازہ بھگت رہا ہے،ا مریکہ کے بچھائے کانٹوں کو چنتے چنتے پاکستانی قوم پون لاکھ عساکر اور عوام کی قربانی دے چکی ہے اور معیشت کو لامتناہی نقصان پہنچ چکا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ80اور90کی دہائی میں ایک طرف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتہا پسند اور دہشت گرد گروپوں کو پریشر گرو پکے طور پر استعمال کرنے کے سبب پاکستان کی سیاست بھی آلودہ ہوئی دوسری جانب اہل سیاست کے کاندھوں پر سوار ہو کر تنگ نظرو انتہا پسند اہم ریاستی اداروں میں پوزیشنیں اور عہدے لینے میں کامیاب ہو گئے جس کے سبب نفرت اور تعصبات کا زہر مزید پھیل گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے متواتر آپریشنز نے اگرچہ کالعدم دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے لیکن بہروپ بدلے سرپرستوں اور ہمدردوں کے زور پر کالعدم جماعتیں آج بھی نام بدل کر کام کرنے میں کامیاب ہیں کالعدم جماعتوں اوردشمن کے آلہ کاروں کی مکمل بیخ کنی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بہترین لائحہ عمل لیکن بدقسمتی سے اس پر صحیح معنوں پر آج تک عمل نہیں ہو سکاایف اے ٹی ایف سے بچنے کیلئے قوانین تو بنا دیئے گئے ہیں لیکن ان پر عمل کا نشانہ اکثر مقامات پر خانہ پری کیلئے بے گناہ عوام ہی بن رہے ہیں بیرونی طاقتوں کے تنخواہ دار آج بھی مزے لوٹ رہے ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اللہ کا مہینہ رمضان انسانوں پر رب کریم کی عظیم نعمت ہے جس کی برکتوں سے شرفیاب ہونے اور نعمتیں سمیٹنے کیلئے امت مسلمہ تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے، فرد سے لے کر معاشرے اور ملک تک ہر سطح پر اس ماہ مقدس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہو گا، وباؤں اور بلاؤں سے نجات، دشمنوں کی سازشوں کے خاتمہ،وطن کے استحکام اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے جھولیاں پھیلانا ہوں گی اور تزکیہ نفس کا عملی مظاہرہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.