جیل بھیجو یا ایف آئی آر دو۔ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے جلوس ضرور نکلے گا، نظم و ضبط اورعشق آل نبیؐ کی عملی درسگاہ عزاداری

ولایت نیوز شیئر کریں

جیل بھیجو یا ایف آئی آر دو۔ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے جلوس ضرور نکلے گا، ٹی این ایف جے رہنما کا دلیرانہ موقف

ہنگورجہ (ولایت نیوز) این سی او سی کی جانب سے شہادت علی کے جلوسوں پر پابندی لگانے کے ردعمل میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر ملک بھر میں عزاداروں نے پرامن ماتمی جلوس برآمد کئے اور دنیا کو یہ بتا دیا کہ امن محبت مودت قوانین کی پاسداری نظم و ضبط اور عشق رسالت ؐ و اہلبیتؑ کی عملی درسگاہ عزاداری امام حسین ؑ ہے ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ہنگورجہ سندھ کے رہنما سید کاظم علی شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو عزاداران حسین ؑ کی امن پسندی اور محبت اہلبیت ؑ کی آئینہ دار ہے جس میں وہ پولیس افسر سے مخاطب ہیں کہ ایف آئی دو یا جیل بھیجو ایس او پیز کا خیال بھی رکھیں گے اور شہادت علی ؑ کا جلوس بھی نکالیں گے ۔ اور پھر مکمل ایس او پیز کے ساتھ مختار فورس والنٹیئرز کی قیادت میں جلوس عزا پوری آب و تاب سے برآمد ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.