کراچی میں یوم انہدام جنت البقیع کیلئے تیاریاں
کراچی (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی نائب صدر علامہ سید علی عرفان عابدی،عمار یاسر علوی،علامہ ثقلین جمیل،ملک جاوید عباس اور سید عسکری رضا زیدی پر مشتمل کمیٹی کی کراچی کے ماتمی عزاداروں منقبت خوانوں اور عزاداروں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے ۔
کمیٹی ارکان نے 8 شوال المکرم عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے حکم پر کراچی پریس کلب پر ہونے والے پر امن ماتمی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔


