یہ جذبۂ مختار ہے ملت کا افتخار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں یوم مختار آل محمدؐ کے پروگرام
رگوں میں حسینیت ؑہے کتنی ہی صعوبتیں ملیں د دین و وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔مختار فورس والنٹیئرز
ارض مقدس کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کی معاونت کیلئے اپنی جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چوہدری مشتاق حسین
مختار ثقفی کی للکارسے دشمنانِ دین و وشریعت لرزہ براندام ہیں۔ علی اجودنقوی ،حضرت مختارؒکا سرفروشانہ کردار باعث افتخار ہے۔ علامہ قمرزیدی
مملکت خداداد پاکستان نعمت عظمیٰ ہے کوئی طاقت اسے نہیں مٹا سکتی”یوم مختار آل محمدؐ“ کی مجلس عزاسے علامہ وقار نقوی، ابوذیشان کاخطاب
راولپنڈ ی (ولایت نیوز ) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت مختارثقفی ؒ کی شہادت کی مناسبت سے ملک کے دیگر شہروں کی طر ح راولپنڈی میں بھی یوم مختارِ آل محمدؐ کے موقع پر مجالس عزا اور ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوئے۔اس موقع پرایم ایف وی کے رہنماؤں، علمائے کرام نے اس عہدکااعادہ کیاکہ دفاع وطن، مذہبی جلوسوں مجالس، دینی پروگراموں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے پر خلوص جد و جہد جاری رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر ریجن کی مرکزی مجلس عزا مختارفور س (والنٹیئرز)راولپنڈی کے زیراہتمام علی ؑ مسجد میں منعقدہوئی ۔مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نگران کونسل ایم ایف پی چوہدری مشتاق حسین نے کہا کہ تاریخ انسانی میں ایسی مثال بہت کم ملے گی کہ جس طرح اظہار محبت حضرت مختار ثقفی علیہ الرحمہ نے کرکے اجر رسالت ادا کیا۔ انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ مختار نے جو کام کیاتاریخ میں وہ کوئی اور نہیں کر سکامختار نے اسلام اور وارثان اسلام و قرآن کو روشن کیا۔
سپریم کمانڈ سردار علی اجود نقوی نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وطن عزپاکستان کی عزت و احترام پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگاقوم عساکرپاکستان کی پشت کھڑی ہے، پوری قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے، قوم وطن کی آن پر جان قربانی کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے عساکرپاکستان کے سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ حضرت مختارکا سرفروشانہ کردار مظلوم ومحروم انسانیت کیلئے باعث حوصلہ و افتخار ہے ان کے یوم شہادت پر اس عہد کا اعادہ کیاکہ مایوسیوں میں امید کی روشنی بکھیرتے ’یالثارات الحسینؑ‘ کے پرچم تلے انسانیت کی خدمت اور مادروطن کو آفتوں مصیبتوں کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک شعائر اسلامی اور مشاہیر دین و شریعت کی عزت و حرمت کو یقینی نہیں بنایا جاتا اس وقت تک عالم اسلام مسائل و مصائب کے گرداب میں گرفتار رہے گا۔۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے بقول آج بھی مختار ثقفی کی للکار یا ثارۃ الحسین ؑ لبیک یا حسین ؑ کے عظیم شعار سے دشمنانِ دین و وشریعت لرزہ براندام ہیں۔انہوں نے کہا کہ اُسوہ ِ مختار ؒ مظلومین و مستضعفین کیلئے سبق آموز ہے۔اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے جوانان مختار نے یوم مختارآل محمدؐ کے موقع پر عہد و پیمان کیاکہ حضرت مختار ؒ کے مشن کوامام زمانہ ؑ تک پہنچائیں گے جوپرچم اسلام،پرچم عدل و انصاف کو بلند کریں گے اور ظالمین کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔مجلس سے علامہ سیدوقارنقوی، سیدواصف مشہدی،شیخ عقیل عباس اور دیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ ابوذیشان نقوی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
