غم حسینؑ میں خون بہانے والے سنت سجادؑ کو زندہ کرتے ہیں ،فتوے میں کوئی ردو بدل نہیں؛آیۃ اللہ بشیر نجفی کا تازہ بیان جاری
نجف اشرف (ولایت نیوز) آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے اپنے ایک تازہ بیان میں وضاحت کی ہے کہ زنجیر زنی اور قمہ زنی کے بارے میں ان کے فتوے میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی ۔
امام زین العابدین کے پاس ایک مومن آیاجو جو پہلے عیسائی تھا اور مسلمان ہو چکا تھا۔ اس مومن نے امام ؑ کو بتایا میں نے خواب میں ۤپ کی دادی زہراؑ کو دیکھا ہے ان کی گود میں آپ کے بابا امام حسین ؑ کا سر تھااور وہ غم حسین میں اپنا سر پیٹ رہی تھیں ۔امام زین العابدین ؑ نے جب یہ سنا تو گریہ و ماتم کرتے ہوئے اپنا سر دیوار پر اس شدت سے مارا کہ ان کی پیشانی مبارک و ناک سے خون جاری ہو گیا اور وہ خون میں لت پت ہوگئے ۔
آیۃ اللہ بشیر نجفی نے کہا کہ” زنجیر زنی و قمہ زنی کرکے اپنے آپ کو زخمی کرنے والے سید الساجدین ؑ کی سنت تازہ کرتے ہیں ۔زنجیر زنوں اور قمہ زنوں کیلئے خوشخبری ہے کہ زنجیر زنوں اور قمہ زنوں کا خون فرشتے جمع کرتے ہیں اور بروز محشر خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی خدمت میں پیش کریں گے تاکہ وہ عزاداروں کی شفاعت فرمائیں ۔انہوں نے عزاداروں کو تلقین کی کہ وہ نماز کی بھی پابندی کریں ۔۔۔میری دعا ہے کہ خدا مجھے اور تمام شیعوں کو عزاداری کی پابندی اور صحیح برپا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ تاکہ قوم کو ایسے بنایا جا سکے جو امام زمانہؑ کے ظہور کیلئے رستہ ہموار کرے ۔”