جھنگ : یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں مختار فورس کا عزم نو اجلاس

ولایت نیوز شیئر کریں

جھنگ (ولایت نیوز) یوم دفاع پاکستان اور مختار فورس جھنگ کے رضاکار نمائندگان کا خصوصی’عزم نو  اجلاس خان نوید عباس بلوچ کی زیر صدارت اٹھارہ ہزاری میں منعقد ہوا ۔جس میں ضلع بھر کے سیکشن انچارج رضاکاروں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خان نوید عباس بلوچ نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ کیلئے ستمبر 65 میں پاک فوج کی لازوال شجاعت تاریخ کے صٖفحات پر ہمیشہ نقش رہے گی۔ مختار فورس کے رضاکاروں کا نصب العین مجالس محافل دینیہ کی حفاظت کرکے اپنی افواج کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے ۔

جھنگ :رضاکار مختار فورس کا عزم نو اجلاس
جھنگ :رضاکار مختار فورس کا عزم نو اجلاس

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ناکام کرنے کیلئے پوری قوم کو پاک فوج کا ساتھ دینا ہوگا عوام کی مدد کے بغیر انسانیت دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑنا ناممکن ہے لہزا پوری پاکستانی قوم کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن رد الفساد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔

نوید بلوچ نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آمدہ محرم الحرام سمیت ہر آن ہر گھڑی دین و وطن کیلئے آقائے موسو ی ہر حکم پر لبیک کہا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.