نماز پھر لہو لہو:سانحہ کوچہ رسالدارکالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل کا نتیجہ!حسینیؑ ہیں دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،شعبان کی محافل کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

نماز پھر لہو لہو: کوچہ رسالدارپشاور میں جامع مسجد میں نمازیوں پر بزدلانہ دہشتگردی اسلام و پا کستان پر حملہ ہے، آغا حامد موسوی
حسینیت کے علمبردار ہیں مسجدوں امام بارگاہوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل رنگ دکھا رہی ہے
نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو تا تو دشمن اے پی ایس کی تاریخ دہرانے میں کبھی کامیاب نہ ہوتا،دہشت گردی کی تازہ لہر میں ازلی دشمن بھارت ملوث ہے
دشمن کی سہولت کار کالعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا،پاکستان کا ہر شہری دشمن کا ٹارگٹ ہے، ملک میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں لڑانے کیلئے کوشاں تکفیریوں پر ہاتھ ڈالا جائے
ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمدؐ کی مناسبت سے سیدہ زینب بنت علی ؑ حضرت امام حسین ؑ حضرت عباس علمدار ؑ کی ولادت کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے
زخمیوں کو بہترین علاج اورمتاثرہ خاندانوں کے نقصانات کاازالہ کیاجائے، عبادت گاہوں سمیت پبلک مقامات کی سیکورٹی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ قائدملت جعفریہ کا سانحہ پشاورپرردعمل

پشاور( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے شیعہ جامع کوچہ رسالدار پشاور میں نمازجمعہ کے دوران بدترین دہشت گردی کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے۔ہ

یڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ حسینیت کے علمبردار ہیں مسجدوں امام بارگاہوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل رنگ دکھا رہی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو تا تو دشمن اے پی ایس کی تاریخ دہرانے میں کبھی کامیاب نہ ہوتا، دہشت گردی کی تازہ لہر میں ازلی دشمن بھارت ملوث ہے دشمن کی سہولت کار کالعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، پاکستان کا ہر شہری دشمن کا ٹارگٹ ہے، ملک میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں لڑانے کیلئے کوشاں تکفیریوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مطالبہ کیا کہ ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمدؐ کی مناسبت سے سیدہ زینب بنت علی ؑ حضرت امام حسین ؑ حضرت عباس علمدار ؑ کی ولادت کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، شہداء کے خاندانوں کی داد رسی کی جائے زخمی نمازیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،عبادت گاہوں سمیت اہم تنصیبات اورپبلک مقامات کی سیکورٹی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

آقای موسوی نے یہ بات زوردیکرکہی کہ ازلی دشمن بھارت پاکستان کے پیچھے عرصہ دارزسے ہاتھ دھوکر پڑاہواہے جس کاثبوت خطرناک بھارتی جاسوس کلبھوشن کی رنگ ہاتھوں گرفتاری ہے، ہٹ دھرم مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں نہاتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرکھے ہیں جن سے توجہ ہٹانے کیلئے وہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں کررہاہے،کوئٹہ میں دھماکوں کے بعدپشاورکی شیعہ جامع مسجد میں دہشت گردوں کاخونیں حملہ، اے پی ایس پشاورمیں بچوں کی شہادتوں کے سانحات کاتسلسل ہے جس کامقصد ترقی کی راہ پرگامزن پاکستان کو کمزوراور عدم استحکام سے دوچارکرناہے۔

انہوں نے کہاکہ عساکرپاکستان نے دہشت گردوں کے پرخچے اڑانے کیلئے ردالفساداپریشن جاری رکھاہواہے جسے خوف زدہ ازلی دشمن کے کارندے اپنے ٹھکانوں سے باہر نکل کردہشت گردی کاکھیل کھیل رہے ہیں لہذاحکومت مصلحتوں کے خول سے باہرنکل کرنیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق اس پرعمل کرے اور82کے قریب کالعدم گروپوں کونکیل ڈالے، عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، عوام پرامن وچوکنارہیں اورشرپسندوں پرکری نظررکھیں تاکہ مشترکہ دشمن کی سازش کوآپس کے اتحادسے ناکام بنایاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.