ہر کلمہ گو حضرت ابوطالبؑ کا مقروض ہے؛ عالم اسلام شان رسالت ؐ میں گستاخانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے راہ ابو طالبؑ اختیار کرے،نگہبان رسالت کانفرنس

ولایت نیوز شیئر کریں

عالم اسلام شان رسالت ؐ میں گستاخانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے راہ ابو طالبؑ اختیار کرے،نگہبان رسالت کانفرنس
ہر کلمہ گو حضرت ابوطالبؑ کے احسانات کا مقروض ہے مشاہیر اسلام کی توہین کے سدباب کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے
اقوام متحدہ شان رسالت ؐ میں توہین کے خلاف ذمہ داریاں پوری کرے،جنت المعلی و جنت البقیع کی عظمت رفتہ بحال کی جائے، مختارآرگنائزیشن کا اعلامیہ
حضرت ابوطالب ؑ کا عرفان رسالت ؐ ضرب المثل ہے، سینیٹر عتیق؛ حضرت ابوطالب ذات مصطفیؐ کے سب سے بڑے پاسبان ہیں، ڈپٹی میئر ذیشان نقوی
حضرت ابوطالبؑ کی نعتیں عشق رسالت ؐ کا بحر بیکراں ہے، حافظ اقبال رضوی؛حضرت ابوطالب کی اولاد ہر دور میں اسلام کے تحفظ کیلئے قربان ہوئی، عابد قادری
حضرت ابو طالب کا سوگ منانا سنت مصطفی ہے،، شعب ابی طالب ؑ ایثار ووفا کا عملی درس ہے، علامہ حسین مقدسی،پروفیسر شہباز عباسی،علامہ قمر زیدی، بشارت امامی
مختار آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایام الحزن کی مناسبت سے کانفرنس میں شیعہ سنی علماء مشائخ اور سیاسی سماجی رہنماؤں کا خطاب، عالم اسلام کے اتھاد و اخوت کیلئے دعائیں

اسلام آباد(ولایت نیوز )حضرت ابوطالب ؑ کی پاکیزہ سیرت ناموسِ رسالتؐ کی حفاظت کی درسگاہ اور شاتمان ِرسولؐ کی نابودی و نامرادی کی تاریخ ہے عالم اسلام مغربی تہذیب کی جانب سے تسلسل کے ساتھ جاری شان رسالت ؐ میں گستاخانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے راہ ابو طالبؑ اختیار کرے، اقوام متحدہ شان رسالت ؐ میں توہین کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،جنت المعلی و جنت البقیع میں مشاہیر اسلام کے منہدم مزارات کی تعمیر نو کر کے انکی عظمت رفتہ بحال کی جائے، اسلام اور ہر کلمہ گو حضرت ابوطالبؑ کے احسانات کا مقروض ہیئمشاہیر اسلام کی توہین کے سدباب کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، خانوادہ رسالت، ازواجِؓ مطہرات، اورصحابہؓ کبارکے مزارات مقدسہ کی زبوں حالی مسلم امہ کے مسائل و مصائب کی بنیادی وجوہات میں سے ہے۔

ان خیالات کااظہارنگہبان رسالت حضرت ابوطالب ؑ کی یوم وفات کے سلسلہ میں ٹی این ایف جے کی ذیلی تنظیم مختارآرگنائزیشن کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ’نگہبان رسالت کانفرنس‘میں پیش کردہ اعلامیہ میں کیاگیا جس میں مختلف مکاتب فکرکے دانشوروں، علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت مختارآرگنائزیشن پاکستان کے شریک چیئرمین سیدوجہیہ الحسن کاظمی نے کی جبکہ پروفیسر شہباز علی عباسی،علامہ حافظ اقبال رضوی ڈویژنل خطیب،سینٹر میاں عتیق شیخ، صاحبزادہ پیر عابد حسین قادری،علامہ قمر حیدر زیدی،ڈپٹی میئرسید ذیشان نقوی،مخدوم التجا نقوی،علامہ سید مطلوب حسین تقی،علامہ بشارت حسین امامی، علامہ حسین مقدسی مہمانان خصوصی تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر میاں عتیق حسین شیخ نے کہا کہ حضرت ابوطالب ؑ کا عرفان رسالت ؐ ضرب المثل ہے،؛ اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے کہا کہ حضرت ابوطالب ذات مصطفیؐ کے سب سے بڑے پاسبان ہیں، جب بھی کسی ملک مذہب ریہاست کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے تو پہلے اس کے پاسبانوں پر حملہ کیا جاتا ہے۔

ڈویژنل خطیب راولپنڈی علامہ حافظ اقبال رضوی نے کہا کہ حضرت ابوطالبؑ کی نعتیں عشق رسالت ؐ کا بحر بیکراں ہے، گوجر کے پیر عابد حسین قادری نے کہا کہ حضرت ابوطالب کی اولاد ہر دور میں اسلام کے تحفظ کیلئے قربان ہوئی،علامہ حسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابو طالب کا سوگ منانا سنت مصطفی ہے جن کے وصال پر نبی کریم ؐنے پورا سال غم کا سال قرار دیا،،پروفیسر شہباز عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعب ابی طالب ؑ ایثار ووفا کا عملی درس ہے۔

علامہ حسین مقدسی ،علامہ قمر زیدی، علامہ بشارت امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوطالب ؑ نے تبلیغ اسلام کے آفاقی مقصد کی حفاظت و تکمیل کیلئے نہ صرف اپنی ذات بلکہ اپنا گھر بار اور اولاد و انثار سمیت سب کچھ راہِ خدا و رسولؐ میں پیش کر دیا آپ کی زندگی میں دشمنانِ اسلام، رسول ِ خدا کو کسی قسم کا نقصان پنہچانے میں کامیاب نہ ہو سکے نبی کریم کیلئے حضرت ابوطالب ؐ کی جدائی کا غم و صدمہ اس قدر گہرا تھا کہ آپ ؐ نے وصالِ ابوطالب ؑ کے فقط دن یا مہینے کو نہیں بلکہ پورے سال کو ہی عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا او ر یوں حتمی طور پر رہتی دنیا تک آنیوالے ہرصاحب ِ بصیرت کو اپنے مشفق و مہربان اور نگہبان چچا جضرت ابوطالب ؐکے مقام و منزلت کا عرفان عطا فرمادیا۔ مقررین نے کہاکہ اسلام کے اولین مجاہد اعظم حضرت ابوطالب نے اپنے بھتیجے، سید المرسلینؐ، خاتم النبیینؐ، رحمتہ اللعالمینؐ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کی جانیوالی خفیہ و اعلانیہ تمام ترسازشوں کو اپنی بصیرت و حکمت، جرات و بہادری اور جذبہ ایثارو فداکاری سے ناکام بنایا۔ حضرت ابوطالب ؑ تاریخِ اسلام کی وہ لا زوال و بے مثال ہستی ہیں کہ جن کا نام عشقِ رسول ؐ کا استعارہ اور عرفانِ رسالتؐ کی معراج قرار پایا ۔

کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم ممالک شان رسالت میں گستاخی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں، سرزمین حجاز کے مزارات کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کے ذریعے حکومتِ سعودی عرب پر زور دے۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض جواد حسین اعوان اور، زیڈ اے جمیل نے ادا کئے۔

اختتام پر دربار سخی شاہ پیارا کے خطیب علامہ مطلوب حسین تقی نے عالم اسلام کے اتحاد اور امت مسلمہ کے مسائل کے خاٹمہ کیلئے دعا کی۔مختار آرگنائزیشن کے صدر ثمر الحسن نقوی نے شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.