عزاداری حسین اجرِ رسالت اور روح عبادات ہے جسے رسوم سے تعبیر کرنے والے روح عزاداری سے ناواقف ہیں۔ آغا سید حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

تحفظِ عزاداری احترامِ عزاداری سے عبارت ہے، ایامِ عزائے حسینی اور کربلائے معلیٰ کی سیاسی و مفاداتی تطبیق کرنے والے احترامِ عزاء بھی کریں، آغا حسین مقدسی

تحفظِ عزاداری کنونشن کے مقدس حلف کی پاسداری کے لیے جدوجہد جاری رہے گی،قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کی تعلیمات کی روح تحفظِ عزاداری ہے،

حکمران مذہبی حقوق کی ادائیگی میں آئینی ذمہ داریاں پوری کریں اور قرضوں کے عوض بنیادی دستوری واجبات کو گروی نہ رکھیں۔ علامہ مقدسی

ایران امریکا امن معاہدے پر ماتم کرنے والے دوبارہ جنگ پر خوب شادیانے بجا رہے ہیں۔ علامہ حسین مقدسی

سید اسد علی شاہ نقوی کے زیر اہتمام کربلا پیر فتح صفدر ٹیکسلا میں عشرہ اسیرانِ کربلا کی مناسبت سے مجلس عزاء سے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا خطاب

ٹیکسلا ( )سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عزاداری حسین اجرِ رسالت اور روح عبادات ہے جسے رسوم سے تعبیر کرنے والے روح عزاداری سے ناواقف ہیں، تحفظِ عزاداری کے لیے احترامِ عزاداری لازم ہے، تحفظِ عزاداری احترامِ عزاداری سے عبارت ہے، ایامِ عزائے حسینی اور کربلائے معلیٰ کی سیاسی و مفاداتی تطبیق کرنے والے احترامِ عزاء بھی کریں، تحفظِ عزاداری کنونشن کے مقدس حلف کی پاسداری کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، رہبرِ روحانی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی تعلیمات کی روح تحفظِ عزاداری ہے، حرمتِ ایامِ عزائے حسین پامال کرنے والے تحفظ کس طرح کرسکتے ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف عزادار سید اسد علی شاہ نقوی کے زیر اہتمام کربلا پیر فتح صفدر ٹیکسلا میں عشرہ اسیرانِ کربلا کی مناسبت سے سالانہ پرسہ داری کےموقع پر مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا عزاداری مظلوم و مستضعفین کی اُمیدوں کا ملجاٰ و ماویٰ ہے۔ انہوں نے کہا حکمران مذہبی حقوق کی ادائیگی میں آئینی ذمہ داریاں پوری کریں اور قرضوں کے عوض بنیادی دستوری واجبات کو گروی نہ رکھیں۔ علامہ مقدسی نے کہا خطے عالمی دہشت گردوں نے مظلوموں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ آقائے مقدسی نے کہا ایران امریکا امن معاہدے پر ماتم کرنے والے دوبارہ جنگ پر خوب شادیانے بجا رہے ہیں۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ عراق، شام اور عرب ممالک میں استعماری پٹھو سرگرم ہو گیے ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ حسین مقدسی نے مرکزی محرم کمیٹی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی تحفظِ عزاداری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے تائید معصومین کا نتیجہ قرار دیا۔ مجلس عزاء سے ملک کے نامور علماء و ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹی این ایف جے ریجنل صدر راولپنڈی علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی بھی سربراہ تحریک کے ہمراہ تھے، مختار فورس کے مرکزی رہنماؤں اور والنٹیرز نے مجلس عزاء میں سیکیورٹی کے فرایض سرانجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.