مسلم امہ کو درپیش مسائل کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔ تنظیم شیعہ آئمہ مساجد 

ولایت نیوز شیئر کریں

مسلم امہ کو درپیش مسائل کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔ تنظیم شیعہ آئمہ مساجد

ابلیسی قوتوں کیجانب سے مسلمانوں کو تنہا کر کے مارنے کے ایجنڈے کو ناکام کرنے کیلئے مسلم سربراہاں ایک ہو جائیں

مظلومین استعمار کے نشانے پر ہیں۔یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پرجمعہ اجتماعات علامہ تصورنقوی، علامہ علی رضازیدی اوردیگرکاخطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز) تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کیاعلان کے مطابق جمعہ کو یوم یکجہتی مظلومین کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کی ۔علمائے کرام اور خطباء حضرات جمعہ کے اجتماعات کے دوران خطبات میں مسلم سربراہان سے اپیل کی گئی کہ وہ ابلیسی قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کو تنہا کر کے مارنے کے ایجنڈے کو ناکام کرنے کیلئے ایک ہو جائیں کیونکہ اسوقت فلسطین وکشمیر ،لیبیا، یمن ، شام ، عراق ، بحرین تمام مسلم ممالک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے لہذا او آئی سی کو فوری فعال بنا کر اپنے مسائل خود حل کئے جائیں۔

الکاظم میں تنظیم کے چیئرمین علامہ سیدتصورحسین نقوی نے کہاکہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔انہوں نے کہاکہسلام وہ دین مبین ہے جو جارحیت اور ہر قسم کے ظلم و بربریت اور دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے کیونکہ وہ امن و سلامتی کا پیمبر، اخوت و یگانگت اور وحدت و یکجہتی کا پرچارک ہے۔ انہوں کہاکہ امر باعث صد تشویش ہے کہ فلسطین و کشمیر میں پون صدی سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جبکہ فلسطین وکشمیر ،لیبیا، یمن ، شام ، عراق ، بحرین سمیت پوری دنیائے مظلومین ابلیسی قوتوں کے نشانے پر ہیں،ایسے میں مسلم حکمران اور عالم اسلام کا نمائندہ ادارہ او آئی سی سر جوڑ کر بیٹھیں اور مشترکہ و مضبوط حکمت عملی وضع کریں۔

انہوں نے کہاکہ مکتب تشیع احساس محرومی کا شکا رہے آج بھی ضیائی پالیسیاں جاری ہیں اسلامی نظریاتی کونسل ،فیڈرل شریعت کورٹ ،رویت ہلال کمیٹی سمیت تمام ریاستی مذہبی اداروں میں مکتب تشیع کو برابر کی نظریاتی نمائندگی اور نوبت بہ نوبت سربراہی دی جائے۔ جامع مسجدجعفریہ آئی نائن میں علامہ سیدگفتارصادقی نے کہاکہ عالم اسلام کے مسائل کا حل جراتمندانہ پالیسیاں اپنانے میں مضمر ہے۔

جامع مسجد قصر خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کلاں میں علامہ بشارت حسین امامی ،جامع مسجد ظہور جی سیون میں علامہ شہزادحسین سندی‘جامع مسجد اہلبیت ؑ میں علامہ حسین مقدسی‘جامع مسجد قصرابوطالب میں علامہ محسن علی ہمدانی‘جامع مسجد سخی شاہ پیارا میں علامہ مطلوب حسین تقی‘جامع مسجد شاہ چن چراغ میں علامہ محسن نقوی ،مسجد قصر زینب میں علامہ قلب عباس بخاری نے اجتماعات سے خطاب میں عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیر و فلسطین کے مسائل وہاں کے عوام کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائیں۔اجتماعات میں قرارداد کے ذریعے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہد و پیمان کیا گیا کہ جملہ شیعان حیدر کرار اپنے دینی حقوق کے حصول کیلئے اپنے مرکز کے ہر لائحہ عمل پر بھر پور لبیک کہنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور اس ضمن میں اپنی پاکیزہ قیادت کے حکم پر کسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے ہر گز دریغ نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.