پوری کائنات میں چلنے والا واحد سکہ

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز) مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضی جی نائن فور اسلام آباد میں ام البنین ڈبلیو ایف سکینہ جنریشن ، گرل گائیڈز و ام البنین ڈبلیو ایف کی محافل میلاد کے کیک کی شہرت ملک بھر میں پھیل چکی ہے آئمہ طاہرین کے جشن ہائے ولادت کے موقع پر تیار کروائے جانے ہر منفرد کیک میں آئمہ کی سیرت اور ان کے معجزات کی عکاسی کی جاتی ہے۔

جامعۃ المرتضی میں معرفت و روحانیت بکھیرتی ام البنین ڈبلیو ایف سکینہ جنریشن و انجمن دختران اسلام کی محافل و مجالس کی نیاز نہ صرف در آل محمد ؐ کی فقیروں کی حاجت روائی کا سامان کرتی ہے بلکہ تعلیمات آل محمد ؐ کی عکاسی بھی کرتی ہے ۔۔۔

یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں والی خراساں شہنشاہ عرب و عجم امام ضامن و ثامن ع کے خزانوں پر صرف ملک ایران کا نظام نہیں چلتا تمام عاشقان رسالت ص و اہلبیت ع کی زندگی کا پہیہ چلتا ہے ۔۔۔۔ دنیا کا کونسا ملک ایسا ہے جہاں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا سکہ بصورت امام ضامن نہ چلتا ہو۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒ زندگی بھر امام ضامن ؑ کے سکے تقسیم کرکے محبان آل محمدؐ کے درد کی دوا کرتے رہے۔ اسی لئے تو شاعر نے لکھا

دھرتی سے آکاش تلک بس رضا ؑ کا سکہ چلتا ہے

بے امانوں کو امان بخشنے والے ، مظلوموں کی داد رسی کرنے والے ، خالی جھولیوں کی حاجت روائی کرنے والے ، جن و انس و چرند و پرند کی زندگیوں کے ضامن فرزند زہراؑ امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی خیرات میں پوری کائنات میں تقسیم ہونے والے سکوں کی خوبصورت عکاسی ام البنین ڈبلیو ایف سکینہ جنریشن و گرلز گائیڈ کی تقریب کے کیک میں کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈ،سکینہ جنریشن اور انجمن دختران اسلام(رجسٹرڈ )کے زیراہتمام حسب فرمان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی جشن شاہ خراسان، والی مشہد ،امام ضامن وثامن امام علی رضا علیہ السلام مرکزی امام بارگاہ جامعة المرتضیٰ ؑ جی نائن فوراسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ جس میں ذاکرہ انجیلہ زہراء، مسز ام لیلی مشہدی، ام کلثوم کاظمی، ذاکرہ نگہت حناجعفری، بلبل فاطمہ صغری تطہیرزہرا جوئیہ، لواء زینب موسوی، شذرہ بتول موسوی، شاعرہ عابدہ تقی۔ نعلین،نباء امثال زہراء ، نایاب ۔ ردا زہرا۔ ربا۔اتراب۔ ثمرہ۔ شاریہ۔ سیمین ،دعائے سکینہ اور علینہ بتول نے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کے پاکیزہ کردار پے روشنی ڈالی اور کہا کہ امام رضا علیہ السلام نے خانوادہ رسالت کے چشم و چراغ ہونے کی حیثیت سے دین و شریعت کو لاحق خطرات کا مقابلہ کیا اور توحید و رسالت اور ولایت کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔ امام رضا علیہ السلام کا در ہر خاص و عام کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور متلاشیان حق و صداقت یہاں سے آج بھی فیض حاصل کرتے ہیں اور قیامت تک اہل ایمان یہاں سے شفا پاتے رہیں گے۔

اختتام جشن جامعةالمرتضی کا انفردایت میں مقبول خوبصورت خصوصی کیک کاٹا گیا اور دستر خوان امام رضا علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.