یوم شہادت خاتون جنتؑ ۸ ربیع الثانی : کربلائے معلی میں ماتمی جلوس

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی(ولایت نیوز) روضہ مبارک امام حسین (ع) اورحضرت عباس (ع) کے خدام کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت بمطابق 8 ربیع الثانی کے موقع پر ماتمی جلوس نکالا گیا۔

اس جلوس عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید جواد الحسناوی، سینئر عہدیداران، خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کا آغاز روضہ مبارک حضرت ابی الفضل العباس علیہ السلام سے ہوا کہ جو مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پہنچا ، جہاں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام بھی اس عزاداری میں شریک ہو گئے۔

جلوس کا اختتام اس مصیبت عظمی کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی پر ہوا۔ جلوس کے دوران رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

جلوس کے آخر میں مجلس عزاء منعقد ہوئی کہ جس میں خدام اور مومنین و زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کو ان کی والدہ کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.