مولا علی ؑ کا حکم مانا جاتا تو ملوکیت کا دروازہ نہ کھلتا، مذہب مسلک کا کارڈ کھیلنے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیا،قدم گاہ مولا علی ؑ حیدر آباد پر حملہ تشویشناک ہےمجرموں کو سزا دی جائے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

بھارت متواتر حملہ آور ہے ازلی دشمن کے ساتھ منت سماجت والی پالیسی ترک کی جائے ، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
الیکشن کی ساکھ کو بحال کرایا جائے عوام کا اعتبار اٹھنا تباہ کن ہوگا ، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ گلگت بلتستان کے فیصلے انتخابات سے پہلے ہو چکے ہیں
مذہب مسلک کا کارڈ کھیلنے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیا، عصبیتوں کا زہر گھولنے والوں کے خلاف ہمیشہ نبردآزما رہیں گے
مسترد ہونے والوں کو مفادات کیلئے پھر زندہ کردیا جاتا ہے حکومت اپوزیشن کالعدم جماعتوں کو پریشر گروپ بناناچھوڑ دیں انتہا پسندی کا وجود ختم ہو جائے گا
قدم مولا علی ؑ حیدر آباد پر حملہ تشویشناک ہے حکومت مجرموں کو گرفتار کرے ، درگاہوں اور مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں
جمہوری لبادوں میں ملبوس آمر جمہوریت کو ڈکٹیٹروں سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، مولا علی ؑ کا حکم مانا جاتا تو ملوکیت کا دروازہ نہ کھلتا، عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارت متواتر پاکستان پر حملہ آور ہے ازلی دشمن کے ساتھ منت سماجت والی پالیسی ترک کی جائے ، الیکشن کی ساکھ کو بحال کرایا جائے عوام کا انتخابات سے اعتبار اٹھ جانا تباہ کن ہوگا پہلے ہی بتا دیا تھا کہ گلگت بلتستان کے فیصلے انتخابات سے پہلے ہو چکے ہیں ، مذہب مسلک اورنفرتوں کے کارڈ کھیلنے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیاسیاست میں عصبیتوں کا زہر گھولنے والوں کے خلاف ہمیشہ نبردآزما رہیں گے ، جنہیں عوام مسترد کرتے ہیں انہیں مفادات کی خاطر پھر زندہ کردیا جاتا ہے حکومت اپوزیشن کالعدم جماعتوں کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کرنا چھوڑ دیں انتہا پسندی کا وجود ختم ہو جائے گا ،قدم مولا علی ؑ حیدر آباد پر حملہ تشویشناک ہے حکومت مجرموں کو گرفتار کرے ، درگاہوں اور مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں ، جمہوری لبادوں میں ملبوس آمر جمہوریت کو ڈکٹیٹروں سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے ذیلی شعبہ جات کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گلگت بلتستان الیکشن نتائج : مذہب مسلک کا کارڈ کھیلنے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیا، آغا حامد موسوی

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہ اکہ جب سے پاکستان وجود مین آیا ازلی دشمن پیچھا نہیں چھوڑ رہا بھارت نے پاکستان میں مسلسل مداخلت جاری رکھی یہاں تک کہ ملک دولخت کرادیا اور بھارتی وزیر اعظم نے یہ ڈینگی ماری کہ ہم نے پاکستان کے دوقومی نظریہ کو خلیج بنگال میں غرق کردیا ہے ، افغانستان میں امریکی مداخلت کا بھی بھارت نے خوب فائدہ اٹھایااور دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں پورا حصہ ڈالاافغانستان موجود دو درجن بھارتی قونصل خانے دہشت گردوں کیلئے سہولت خانوں کا کردار ادا کرہے ہیں ، لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ دہشت گردی نیٹ ورک کے پھیلاو¿ اور پاکستانی کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میںبھارت کاگھناؤنا کردار دنیاکے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، چانکیہ کا پٹھو الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارت پاکستانی ناظم الامور کو بلا کر احتجاج کررہا ہے جو سفارتی آداب کی کھلی خلافورزی ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رکھا ہے کہ فرقے زبان اور عصبیت کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے چار دہائیوں سے یہی پرچار کرہے ہیں کہ ووٹ انہیں دیا جائے جو مسلکی علاقائی تعصبات کے بجائے نظریہ اساسی اور قائد و اقبال کے فرمودات پر عمل پیرا ہیں ، اسی لئے کبھی انتخابات میں امیدوار کھڑے نہیں کئے اور قومی حقوق پر سودابازی کرنے والے کی راہ میں کوہ گراں بن کر ایستادہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صفینی پیروکاروں نے ہر دور میں دین اسلام کو نقصان پہنچایا اگر مولائے کائنات علی ابن ابی طالب ؑ کا حکم صفین میں مان لیا جاتا تو کبھی ملوکیت کا دروازہ نہ کھلتا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ گذشت آں چہ گذشت حکمران سیاستدان سابقہ غلطیوں کو نہ دہرانے کا عزم کرتے ہوئے محاذ آرائی کو ترک کریں اور پاکستانی سیاست کا وقار بحال کرائیں اور عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں جو دن بدن مہنگائی بے روزگاری کے عذابوں تلے پستے چلے جارہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.