راولپنڈی شہدا ریلی: شہیدصفدر نقوی وعون محمد رضوی ، شہدائے سانحہ شاہ نجف،چٹیاں ہٹیاں و ڈھوک سیداں کو زبردست خراج تحسین؛ شہداء کے مراقد لبیک یا حسین ؑ کی صداؤں سے گونجتے رہے

ولایت نیوز شیئر کریں

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدموسوی کی کال پر راولپنڈی میں ’یوم شہداء‘ کی تقریبات کا انعقاد
شہید صفدر نقوی،شہدائے میلاد النبی ؐ چٹیاں ہٹیاں،شہدائے شاہ نجف،شہدائے ڈھوک سیداں،شہید عون محمد رضوی کے مزارات پر چادر پوشی، فاتحہ خوانی
شہادت ہماری میراث اور قوم کی حیات ہے۔علامہ محسن ہمدانی،زاہد کاظمی، شوکت جعفری،زوار علی ابوذر چوہان اور دیگر مقررین کا خطاب

راولپنڈی (ولایت نیوا )قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق 6جولائی کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی ’یوم شہداء‘ قومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ ٹی این ایف جے کی ضلعی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی شہر،کینٹ اور ضلع کی تمام تحصیلوں میں کانفرنسیں ہوئیں اور مزارات پر حاضری دیکر شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا گیا۔

صوبائی ناظم الامور ٹی این ایف جے پنجاب علامہ محسن علی ہمدانی،ٹی این ایف جے یوم شہدا کے مرکزی کنوینر شوکت عباس جعفری،سیکرٹری جمیل احمد،ریجنل صدر علامہ زاہد عباس کاظمی،آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ،سجادہ نشین دربار سخی شاہ پیارا باوا قاسم علی شاہ،الحاج غلام مرتضیٰ چوہان،علامہ ثقلین علی بخاری،علامہ قلب عباس نقوی،مفتی باسم زاھری،علامہ وقار نقوی،بوعلی مہدی،ضلعی صدر علی ابوذر چوہان،سید جون علی مشہدی،پروفیسر عباس بلوچ،قاضی وفا عباس،مہدی الحسینی،چوہدری مشتاق حسین،سالار حیدری دائرہ مصیب عباس،شہریار بابا،سید طیب موسوی،باوا مظلوم حسین شاہ،مقداد نقوی،سید جابر نقوی کے علاوہ راولپنڈی تحصیل،سٹی اور کینٹ کے عہدیداران کے علاوہ بانیان مجالس،ماتمی سالاروں اور مذہبی عمائدین نے شہداء کے مزارات پر ٹی این ایف جے شہدا ریلی کے ہمراہ حاضری دی۔

شہداء ریلی کا آغاز خیابان سرسید میں شہدائے سانحہ شاہ نجف کے مزارات پرچادر پوشی کے بعد ہوا۔اس موقع پر علامہ زاہد عباس کاظمی نے دعا کرائی۔خیابان کے مقامی عمائدین،ماتمی سالار صدف امیر کاظمی،منقبت خواں رضا کاظمی اور دیگر نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ماتمی سنگت وارث امام زمانہ ؑ نے نوحہ خوانی کرکے شہداء کو سپاس عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق قبرستان شاہ دی ٹاہلیاں میں مدفون شہید حسینی محاذ صفدر علی نقوی، شہدائے سانحہ میلاد النبی ؐ امام بارگاہ ابو محمد رضوی،سابق کنٹرولر پی ٹی وی عون محمد رضوی شہیدکے مزارات پرچادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ زاہد عبا س کاظمی،زوار علی ابوذر چوہان اور دیگر نے شہدائے ملک و قوم،عساکر پاکستان و پولیس اور دہشتگردی کے سانحات میں جام شہادت نوش کرنیوالے اہل وطن کو خراج عقیدت پیش کرکے سوگوار خاندانوں سے اظہار ِ ہمدردی کیا۔عون محمد رضوی شہید کے بھائی شمیم حیدر سید اور فرزند سید قاسم رضوی نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی اور ٹی این ایف جے کے عمائدین سے دلی اظہار تشکر کیا۔

ڈھوک سیداں میں 6محرم عزاداری کے جلوس میں خود کش دھماکے کے سانحہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہدائے عزاداری کے مزارات پر حاضری کیلئے شہداء کمیٹی کا قافلہ علمائے کرام کی قیادت میں اور ٹی این ایف جے کے عہدیداران کی قیادت میں ریلی کی صورت میں امام بارگاہ قصر شبیر پہنچا جہاں باوا سید مظلوم حسین شاہ،ممتاز حسین شاہ،لالہ عاشق حسین جعفری،سید مبشر الحسینی اور دیگر مقامی رہنماؤں نے استقبال کیا۔اس موقع پر قبرستان شہداء میں مدفون شہدائے عزاداری اورسانحہ بری امام کے شہید سید نیاز حسین شاہ کاظمی کے مزارات پر حاضری دیکر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔علامہ سید محسن علی ہمدانی نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے بقول شہادت ہماری میراث اور قوم کی حیات ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وطن ک محبت ایمان ہے اور سب کچھ قربان کرسکتے ہیں مگر عقیدہ ووطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کو زبردست سپاس تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی بصیرت افروز قیادت سے ہمار اسر فخر سے بلند ہوگیا ہے اور یوم شہداء منانے سے پوری قوم میں ایک نئی روح بیدار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ حکومتی نصاب تعلیم،فیملی لاز ترمیمی بل اور دیگر اہم معاملات میں قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی جو بھی لائحہ عمل دیں گے اس پر بھرپور عمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم مر سکتے ہیں مگر وطن کی سلامتی و استحکام پر کوئی سودابازی ہر گز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر دہشتگردی کیخلا ف عساکر پاکستان کے آپریشن رد الفساد کی جلدکامیابی اور شہدا کی بلند ی درجات کیلئے دعائیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.