خیر پور میں مولود کعبہؑ ریلیاں ؛ شیعہ سنی برادران نے امن دشمنوں کی سازش ناکام بنا دی

ولایت نیوز شیئر کریں

خیرپور (یاور عباس ۔ ولایت نیوز) 13رجب المرجب آمد باسعادت مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السّلام کے پُرمسرت موقع پر خیرپور کے مختلف مقامات سے میلاد کے جلوس نکالے گئے ۔

مرکزی امام بارگاھ ڈھڈانو ٹہری میروا سٹی ضلع خیرپور سے میلاد ریلی صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ اصغر علی نقوی ،نائب صوبائی صدر قبلہ علامہ سید محمد علی عرفان عابدی و دیگر صوبائی عہدیداران کی قیادت میں نکالی گئی ۔

جشن مولود کعبہ پر نکالے جانے والے اس اس سالانہ جلوس میلاد میں ہزاروں شیعہ سنی افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر TNFJ کی ضلع و علاقائی قیادت بھی موجود رہی ۔

کالعدم تنظیم کے ایماء پر راستے میں ٹریکٹر ٹرالی اور پولیس موبائیل کھڑی کر کے مولود کعبہ کے جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن قائد ین و شرکائے جلوس اپنی گاڑیاں وہیں چھوڑ کر رُکاوٹیں پیدل ابور کرتے ہوئے جلوس جشن کو اپنی منزل کی جانب رواں دواں کردیا۔ اور علاقے کے امن خراب کرنے کی شرارت ناکام بنادی ۔

اس موقع پر منظور کردہ قرار داد میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مکتب تشیع کے روایتی و رجسٹرڈ پروگراموں کو روکنے کی کوشش بنیادی حقوق غصب کرنے کے مترادف ہے دوسری جانب کالعدم تکفیری تنظیمیں جلسے جلوس نکال کر نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں ۔

ولائیت مولا علیؑ سے سرشار شیعہ سنی برادران کا جلوس کئی کلومیٹر پیدل چل کر فلک شگاف نعرے لگاتا ہوا منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ لقمان خیرپور کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ دھمال ریلی بسلسلہ ظہورِ پرنور مولائے کائنات اِمام علی ابنِ ابی طالب علیہم السلام 13 رجب 1443 بمطابق 15 فروری 2022 شاہراہِ اِمام بارگاہ ہاشمیہ لقمان خیرپور سے برآمد ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی درگاہ خیر شاہ گرھوڑی بادشاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ بعدِ دھمال عاصم حسین بھائی کے مکان پر جشنِ مولا منعقد ہوا۔ مومنین کی بھرپور شرکت۔ فلک شگاف نعرہ حیدری سے شہر گونجنے لگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.