سیہون میں جشن مولود کعبہؑ : اذان فجر سے پہلے کیک کشائی کی تقریب
سیہوں شریف (ولایت نیوز) حضرت لعل شہباز قلندر کے مرقد مقدس سیہون شریف میں بھی جشن مولود کعبہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر درگاہ پر چراغاں کیا گیا اور ہزاروں زائرین نے نجف کے والی کی آمد پر سیہون کے سلطان کو تبریک پیش کی۔
درگاہ حضرت سید شاہ حسین لعل شہباز قلندر سرکار کے سجادہ نشین قبلہ سید حسن علی شاہ سبزواری کھٹ دھنی کے ہمراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی، صوبائی نائب صدر علامہ سید علی عرفان عابدی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ثقلین حیدر جمیل، صوبائی صدر مختار آرگنائزیشن زوار برکت علی جعفری، سیکریٹری جنرل حیدرآباد ڈویزن سید منتظر شاہ رضوی، سید حسنین شاہ سبزواری،کمانڈر مختار فورس والنٹیئر رانی پور شاہنواز سولنگی، سید عمران علی شاہ نے درگاہ میں اذان فجر سے قبل کیک کشائی کی۔ اس مو قع پر مختلف منقبت خوانوں نے امیر کائنات کی آمد پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
