ملک گیر ماتمی احتجاج“: مکتب تشیع کے عقائد و نظریات کیخلاف حکومتی اقدامات کی چارج شیٹ
”ملک گیر ماتمی احتجاج“: مکتب تشیع کے عقائد و نظریات کیخلاف حکومتی اقدامات کی چارج شیٹ
ماتمی احتجاج مکتب تشیع کے آئینی و قانونی حقوق سلب کئے جانے کیخلاف پہلا قدم ہے، حکومت کو مسلسل مکتب تشیع کی بے چینی کیطرف متوجہ کر رہے تھے
ضیائی مارشل لاء کو مات دیتے ہوئے عزاداری پر ناروا پابندیاں عزاداروں، ذاکرین بانیان پر جھوٹے مقدمے قائم کیے گئے
فیملی لاز میں ترمیم کرکے مکتب تشیع کے پرسنل لاء پر حملہ ہے،قرآن و سنت سے متصادم متعصبانہ نصاب کو یکساں قرار دے کر جبری مسلط کیا گیا
گھروں میں مجالس،نوحوں پر پابندی لگا کر بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، نظریاتی کونسل علماء بورڈ کالعدم جماعتوں کو نوازنے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں
شیعہ مقدسات آئمہ اہلبیت ؑ کی توہین پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جارہی ہے، تکفیریوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ قائدملت جعفریہ کاکورکمیٹی سے خطاب
اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے 25رجب کو ملک گیر ماتمی احتجاج کا اعلان کیاہے۔
ہیڈکوارٹرمکتب تشیع میں ٹی این ایف جے کی کورکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ یہ ماتمی احتجاج مکتب تشیع کے آئینی و قانونی حقوق سلب کئے جانے کیخلاف پہلا قدم ہے کیونکہ ہم کئی ماہ سے حکومت کو مکتب تشیع کی بے چینی کی طرف متوجہ کرتے چلے آرہے تھے۔
انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ ہم پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اپنے اس عزم کودہرایاکہ وطن عزیزپاکستان کی بقا و استحکام کی خاطرقربانی کے ہر مرحلے پر ہراول دستے میں شامل رہے اور رہیں گے۔
آقای موسوی نے اس مرپر گہری تشویش کااظہارکیاکہ
⭕ عزاداری پر ناروا پابندیاں عزاداروں، ذاکرین بانیان پر جھوٹے مقدمے قائم کرکے ضیائی مارشل لاء کو بھی مات دے دی گئی۔
⭕ فیملی لاز میں ترمیم کرکے مکتب تشیع کے پرسنل لاء پر حملہ کیا گیا۔
⭕ قرآن و سنت سے متصادم متعصبانہ نصاب کو یکساں قرار دے کر جبری مسلط کیا گیا۔
⭕ شیعہ مقدسات آئمہ اہلبیت ؑ کی توہین پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔
⭕ تکفیریوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔
⭕ گھروں امام بارگاہوں کی چاردیواری کے اندر مجالس پابندی لگا کر بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔
⭕ نوحوں کو بین کرکے شیعہ عقائد و نظریات میں مداخلت کی جارہی ہے ۔
⭕ نظریاتی کونسل علماء بورڈ سمیت سرکاری ادارے، کونسلیں اورکمیٹیاں کالعدم جماعتوں کو نوازنے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔
⭕ لہذاملک میں ہونے والی زیادتیوں اورامتیازی وناروسلوک کے خلاف پرامن صدائے احتجاج بلندکرناہمارابنیادی وآئینی حق ہے۔
درایں اثناء ملک گیرماتمی احتجاج منظم ومرتب کرنے کیلئے الحاج غلام مرتضی چوہان کی سربراہی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی ماتمی احتجاجی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ، شوکت عباس جعفری، ارشادعلی نقوی، سیدثمرالحسن نقوی،مالک اشتر، سیدتبیان زیدی مرکزی کمیٹی کے معاونین ہوں گے۔
علامہ بشارت حسین امامی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، علامہ اصغر علی نقوی سندھ،علامہ سیدحسین مقدسی پنجاب، غضنفر علی ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا، انجینئر ہادی عسکری بلوچستان ساجد کاظمی آزادکشمیرجبکہ سید علی موسوی الاسکندرابادی گلگت وبلتستان کے صوبائی کنوینرہوں گے۔