قوم جاگتی رہے عقائد پر سودا بازی ہو رہی ہے ! علامہ آغا علی حسین نجفی نے ملک گیر ماتمی احتجاج کی کال کی حمایت کردی

ولایت نیوز شیئر کریں

بھکر(ولایت نیوز) تحریک تحفظ ولاء و عزا و حرمت سادات کے سرپرست اعلیٰ علامہ آغا علی حسین نجفی نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی مے ملک گیر ماتمی احتجاج کی کال پر لبیک کہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حسینیہ ؑ بستتی لاکھا نوتک میں ذاکر ملک مرید حسین لاکھا کے زیر اہتمام مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

آغا علی حسین نجفی نے کہا کہ قوم جاگتی رہے عقائد اور نظریات پر سودے بازی کی جارہی ہے آقای موسوی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک سال پہلے ہی یکساں نصاب کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں تحریف نہ کی جائے امام المتقین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے کارناموں کو حذف کرکے نصاب میں مضمون شامل کرنا سراسر خیانت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.