چہلم کے جلوسوں اور زائرین کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے ؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

صوبائی صدر ہادی عسکری کی قیادت میں آئی جی بلوچستان  سے ٹی این ایف جے کی ملاقات

کوئٹہ ( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل بلوچستان کے وفد نے صوبائی صدر ہادی عسکری کی قیادت میں آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ سے ملاقات کی ۔

وفد نے پولیس  کے صوبائی سربراہ کو آگاہ کیا کہ  ایام عزائے حسینی کی مجالس و جلوس کا سلسلہ8ربیع الاول تک اسی آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا۔اس دوران چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عاشورہ کی طرح جلوس برآمد ہوں گے ، اور  اربعین حسینی (چہلم ) کیلئے بذریعہ سڑک کربلا عراق جانے والے ہزاروں زائرین بھی بلوچستان کا راستہ اختیار کریں گے لہذا ان پروگراموں اور زائرین کی سیکیورٹی کیلئے حسب سابق خصوصی انتظامات کئے جائیں اور زائرین کیلئے کانوائے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تفتان میں زائرین کو شدید مشکالات کا سامنا ہوتا ہے کوشش یہ کی جائے کہ وہاں سے مسلسل کانوائے روانہ کئے جاتے رہیں ۔

ہادی عسکری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخی اور فیصلہ کن لائحہ عمل کی حیثیت رکھتا ہے اور ٹی این ایف جے کی جانب سے 1998میں سپریم کورٹ میں پیش کردہ موسوی امن فارمولہ کا عکاس ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کی تمام شقوں پر من و عن عمل کیا جائے ۔بالخصوص کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکا جائے جو نام بدل کر کھلم کھلا کام کررہی ہیں حتی کہ بعض امن کمیٹیوں میں بھی شامل ہیں یہی تنظیمیں دہشت گردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے محرم کے آغاز پر جو ضابطہ عزاداری جاری فرمایا تھا وہ امن کی ضمانت ہے ۔تمام عزادار اس ضابطے پر ایام عزا کے دوران کاربند رہیں گے ۔۔  انتظامیہ کو بھی اس پر عمل کی ہدایات جاری  کی جائیں ۔

ۤئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس فورس جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اور زائرین کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ۔

آئی جی پولیس کے ساتھ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات
آئی جی پولیس کے ساتھ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.