لبیک البقیع: قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد موسوی کی کال پر مزارات مقدسہ کی بحالی کیلئے لاکھوں عاشقان رسالتؐ سڑکوں پر نکل آئے

ولایت نیوز شیئر کریں

عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع: آغا حامد موسوی کی کال پراسلامی آثار کی بحالی اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کے خلاف فقید المثال احتجاج
تمام شہروں میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ماتمی احتجاجی مظاہرے‘ ریلیاں؛اہلبیتؑ ؑ،امہات المومنینؓ صحابہ کبار کے مزارات کی بحالی کیلئے شیعہ سنی ہم آواز
انہدام جنت البقیع اور مسجد اقصی پر صیہونی جارحیت کی کڑیاں ملتی ہیں،مسلمانوں کولڑا کرعالم اسلام کے قلب میں اسرائیلی خنجر گھونپا گیا، آغا حامد موسوی
جنت البقیع کی مسماری کے بعد اٹھنے والی نتہاپسندی و تشدد کی لہر نے دنیا کا نقشہ بدل دیا،غزہ پراسرائیلی حملے امریکہ اور یورپی انتہا پسند حکومتیں کروا رہی ہیں
اسلامی آثار کی بے حرمتی اور نبی کریم ؐ کی شان ہر مسلمان کی غیرت کا مسئلہ ہے، محمد بن سلمان جنت البقیع کی تعمیر کرواکے مسلمانوں کے دل جیت سکتے ہیں
پاکستان عالم اسلام کے تنازعات میں فریق بننے کے بجائے مسلمانوں کے اتحاد میں قائدانہ کردار ادا کرے، مرکزی اجتماع سے قائد ملت جعفریہ کا خطاب
راولپنڈی مری روڈ پر بقیع ملین مارچ، اسلام آباد آبپارہ،لاہور ایمپریس روڈ پشاور قصہ خوانی کراچی کوئٹہ ملتان حیدر آبادفیصل آباد سکھر پریس کلبز سمیت تمام شہروں میں احتجاج
سوشل میڈیا پر جنت البقیع کی بحالی اور فلسطین پر حملوں کے خلاف پروگراموں کو نشر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور چینلز کوبلاک کرنے کی مذمت، شہر شہر جنت البقیع تعمیر کرو کی صدائیں

اسلام آباد/کراچی/راولپنڈی /لاہور/پشاور/کوئٹہ /ملتان (ولایت نیوز )مقدس اسلامی آثار کی مسماری اور توہین کے خلاف قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر ’عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع‘مقامات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر دنیا کے تمام برا عظموں و ممالک سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں دیہات میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی تنظیموں کی جانب سے ماتمی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں پریس کلبز اور عوامی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کے دوران عشق رسالت ؐ و اہلبیت اطہارؑ و پاکیزہ صحابہ کبارؓ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے جنت البقیع وجنت المعلیٰ میں مدفون دختر رسول ؐ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا،اہلبیت اطہار ؑ، امہات المومنینؓ حضرت خدیجۃ الکبریٰ حضرت عائشہؓ حضرت حفصہؓ اور صحابہ کبار ؓ حضرت عثمان ؓ،آئمہ اہلبیت،سردار جنت امام حسن ؑ امام زین العابدین ؑ، امام باقر، امام جعفر صادق ؑکے مزاراتِ کی اززسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا،ا س موقع پر سوشل میڈیا پر جنت البقیع کی بحالی اور فلسطین پر حملوں کے خلاف پروگراموں کو نشر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور چینلز کوبلاک کرنے کی مذمت کی گئی۔

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں ماتمی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ا انہدام جنت البقیع اور مسجد اقصی پر صیہونی جارحیت کی کڑیاں ملتی ہیں،یک صدی قبل جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات کی مسماری کے پیچھے صیہونی و استعماری سا زش کارفرما تھی جس کے بعداٹھنے والی انتہاپسندی و تشدد کی لہر نے گذشتہ ایک صدی میں دنیا کا نقشہ بدل دیا، مسلمانوں پر تنگ نظری و دہشت گردی کا الزام تھوپنے کی کوشش کی گئی، لارنس آف عریبیہ اور ہمفرے جیسے ان گنت جاسوسوں کے ذریعے مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑایا گیا اوردنیا کی سپر پاور سلطنت عثمانیہ کو چکنا چور کرنے کے بعدمسلمانوں کے قلب میں اسرائیل کا خنجر گھونپ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران استعماری قوتوں کا ایک ایک حربہ عالم اسلام پر آشکار ہو چکا ہے، غزہ پر حملے صرف اسرائیل نہیں امریکہ اور یورپی انتہا پسند حکومتیں کروا رہی ہیں جنہوں نے نبی کریم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکے بنوانے والوں کی پشت پناہی کرکے عالم اسلام کی غیرت پر حملہ کیا، اسلامی آثار وشعائر کی بے حرمتی اور نبی کریم ؐ کی شان ہر مسلمان کی غیرت کا مسئلہ ہے اب بھی مسلمان ایک نہ ہوئے تومسلم فرمانرواؤں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ انتہا پسندی کے پس پردہ فنڈنگ میں مغربی ایڈوائس کا روز کھولنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کرواکے مسلمانوں کے دل جیت سکتے ہیں اور اسلامی یکجہتی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں، 21مئی 85کے موسوی جونیجو معاہدے کے تحت پاکستانی حکومت پابند ہے کہ جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات کی ازسر نو تعمیر کیلئے سفارتی دباؤ ڈالے، پاکستان عالم اسلام کے تنازعات میں فریق بننے کے بجائے مسلمانوں کے اتحاد میں قائدانہ کردار ادا کرے،۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے بعض شہروں میں یوم انہدام جنت البقیع کے جلوسوں کو روکنے کے اقدام کی مذمت کی۔انہوں نے ’یوم جنت البقیع‘کے موقع پر تمام مکاتب مسالک کی یکجہتی کو نیک شگون قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فرزندان توحید کی وحدت و اخوت ہی وہ ہتھیارہے جس کے ذریعے طاقت کے نشے میں مخمور اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے عزائم کو ناکام کیا جا سکتا ہے۔درایں اثنا ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے۔

راولپنڈی مری روڈ پر بقیع ملین مارچ میں شیعہ سنی برادران ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر شریک ہوئے، کمیٹی چوک میں مرکزی کنوینر جنت البقیع کمیٹی الحاج غلام مرتضی چوہان اور علامہ قمر زیدی نے خطاب کیا ماتمی احتجاجی ریلی امام بارگاہ ناصر العزا سے شروع ہو کر امام بارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈ پر اختتام پذیر ہوئی،

Pic20-001 ISLAMABAD: May20- Activists of Tehreek-e-Nifaz-e-Fiqah Jafariya holding banner are shouting slogans during protest rally regarding the “Demolishing of the shrines of “Jannat al-Baqi” at Aabpara Chowk as they observe every year this day according to Islamic date 08 Shawwal across the country. ONLINE PHOTO by Sultan Bashir

دربار سخی محمود بادشاہ اسلام آباد سے نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو سری نگر ہائی سے گزر کر آبپارہ چوک پہنچی جہاں علامہ بشارت امامی، علامہ شبییہ کاظمی نے خطاب کیا مختار جنریشن کے سینکڑوں کمسن کارکن اور ابراہیم اسکاؤٹس کے جوان جنت البقیع کی شبیہ بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر سے متعلق نعرے درج تھے۔دورانِ جلوس تمام راستے نوحہ خوانی اور ماتمداری کا سلسلہ جاری رہا،

کراچی پریس کلب کے سامنے ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی صدر ٹی این ایف جے علامہ اصغر نقوی، بد ترمزی رضاامام، عسکری زیدی اور اماتمی سالاروں نے کیاس موقع پر معروف نوحہ خوانوں نے رقت انگیز نوحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ نوحۃ خوانوں فرحان علی وارث اور دیگر نے نوحہ خوانی بھی کی ۔

لاہور میں مسافر خانہ بی بی پاکدامن سے ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ایمپریس روڈ سے گزر کر شملہ پہاڑی پریس کلب پہنچی جہاں صوبائی صدر ٹی این ایف جے علامہ حسین مقدسی صوبائی ترجمان سید حسن کاظمی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، پشاور میں قصہ خوانی بازار سے ریلی نکالی گئی صوبائی ناظم الامور عباس کیانی صوبائی صدر غضنفر علی شاہ نے قیادت کی۔

ملتان پریس کلب کی ماتمی احتجاجی ریلی کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری قمر حسنین نقوی، علامہ زاہد کاظمی، محتشم نقوی باقر نقوی اور دیگر شیعہ سنی علماء و مشائخ نے کی،

لاڑکانہ میں ٹی این ایف جے کی عظیم الشان ریلی کی قیادت صوبائی ناظم الامور جاوید مٹھانی، مولنا الطاف مدہوش بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کی

Pic20-096 KHAIR PUR MIRUS: May20- Activists of Tehreek-e-Nifaz-e-Fiqah Jafariya holding banner are shouting slogans during protest rally regarding the “Demolishing of the shrines of “Jannat al-Baqi” on road as they observe every year this day according to Islamic date 08 Shawwal across the country. ONLINE PHOTO

لاہور پریس کلب مظاہرے کی قیادت مخدوم عبدالقادر، خیر پور میں استاد ابو الحسنین عادل زیدی مصطفی رضوی نے قیادت کی، اٹھارہ ہزاری جھنگ میں اظہر خان اور نوید بلوچ نے قیادت کی، کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صوبائی صدر ہادی عسکری سردار طارق جعفری اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ماتمی احتجاج کیا گیا، اس کے علاوہدربار بے وطن سرکار ایبٹ آباد، ہری پور پریس کلب،سیالکوٹ پریس کلب، بہاولپور پریس کلب، سکھرپریس کلب، فیصل آباد پریس کلب، میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔دینہ چوک جہلم روڈپرمختارجنریشن کی کمسن کارکنوں نے جنت البقیع کے انہدام کیخلاف زبردست ماتمی احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پرجی ٹی روڈپرٹریفک بندرہی۔ مظفرآباد،حیدرآباد،گلگت بلتستان،باغ،گجرات،ڈیرہ غازیخان،بھکر،ور کوہاٹ میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے،نوشہرہ،لالہ موسیٰ میں بھی عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ماتمی جلوس برآمد ہوئے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔خیر پور میرس میں امامبارگاہ قصر حسینی محلہ علی مراد سے یوم انہدام جنت البقیع کا ماتمی احتجاجی جلوس نکالا گیا۔در ایں اثناء امریکہ میں نیو یارک واشنگٹن ڈی سی،کینیڈا کے شہر اوٹاو،بربرطانوی دارالحکومت لندن،،یونان، جرمنی، ساؤتھ افریقہ،آسٹریلیاسمیت دیگر ملکوں میں بھی یوم ِ انہدام جنت البقیع کے پرو گرام منعقد ہوئے۔

Pic20-069 MULTAN: May20- Activists of Tehreek-e-Nifaz-e-Fiqah Jafariya holding banner are shouting slogans during protest rally regarding the “Demolishing of the shrines of “Jannat al-Baqi” on road as they observe every year this day according to Islamic date 08 Shawwal across the country. ONLINE PHOTO
Pic20-046 TAXILLA: May20- Activists of Tehreek-e-Nifaz-e-Fiqah Jafariya holding banner are shouting slogans during protest rally regarding the “Demolishing of the shrines of “Jannat al-Baqi” on road as they observe every year this day according to Islamic date 08 Shawwal across the country. ONLINE PHOTO
LPic20-095 LARKANA: May20- Activists of Tehreek-e-Nifaz-e-Fiqah Jafariya holding banner are shouting slogans during protest rally regarding the “Demolishing of the shrines of “Jannat al-Baqi” on road as they observe every year this day according to Islamic date 08 Shawwal across the country. ONLINE PHOTO

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.